ہماری دنیا بیورو
لکھنو ¿:اتر پردیش کی راجدھانی لکھنو میں ہندو سماج پارٹی کے لیڈرگستاخ رسول کملیش تیواری کابدمعاشوں نے گلا ریت کرقتل کردیا۔ کملیش تیواری کی علاج کے دوران ٹراما سینٹر میں موت ہو گئی۔ خورشید باغ واقع ہندو سماج پارٹی دفتر میں چائے پینے آئے بدمعاشمٹھائی کے ڈبہ میں چاقو اورطمنچہ لے کرآئے تھے۔واقعہ کو انجام دینے کے بعد بدمعاش فرار ہوگئے۔ پولیس ٹیم موبائل سے تفصیلات اکٹھا کرنے کے ساتھ ہی سرولانس کی مدد سے ملزم کی تلاش میں جٹ گئی ہے۔
جانئے! موہن بھاگوت نے ماب لنچنگ کوکسے بدنام کرنے کی سازش بتایا
واقعہ میں شدید زخمی کملیش تیواری کو آناً فاناً ٹراما سینٹر لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ پولیس حملہ آور کی تلاش میں جٹ گئی ہے۔ جبکہ جائے حادثہ پر طمنچہ اور کارتوس پائے گئے ہیں۔ کملیش تیواری کے گلے پر گہری چوٹ ہے۔ ایسا مانا جا رہا ہے کہ حملہ آوروں نے گولی کے ساتھ ساتھ گلے پرتیز دھار والے اسلحہ سے حملہ کیا ہے۔
بی جے پی ایم ایل نے اگلا زہر،اپنے ہی مسلم اکثریتی اسمبلی حلقہ کو بتایا پاکستان
واضح رہے کہ ہندو مہاسبھا کا شدت پسند رہنما کملیش تیواری نے دسمبر، 2015 میں نبی محمدﷺ کی شان میں مبینہ طور پر متنازعہ بیان دیا تھا، اسے لے کر کافی ہنگامہ ہوا تھا، جس کے بعد کملیش تیواری کی متنازعہ بیان دینے کے چلتے گرفتاری ہوئی تھی۔ وہ فی الحال ضمانت پر رہا چل رہا تھا۔ الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنو بنچ نے حال ہی میں کملیش تیواری سےقومی سلامتی ایکٹ کو ہٹا دیا تھا۔