کہیں آپ کے بچے بے بی جانسن پاؤڈرتو استعمال نہیں کرتے، تو ہوشیار ہوجا یئے، ہوسکتی ہے یہ بڑی بیماری


ہماری دنیا بیورو


نئی دہلی واشنگٹن: امریکی دوا ریگولیٹر فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے دوا ساز کمپنی جانسن اینڈ جانسن پر بڑی کارروائی کی ہے۔یو ایس ایف ڈی اے نے یہ کارروائی کمپنی کے بے بی پاو ¿ڈر میں کینسر جیسی بیمار ی پیدا کرنے والی علامت ایس بیسٹس کے ثبوت ملنے کے بعد کی ہے۔
اس کے بعد جانسن اینڈ جانسن کمپنی نے 33 ہزار ڈبے کو ری کال یعنی مارکیٹ سے واپس منگا لیا ہے۔ کمپنی نے آج ایف ڈی اے کی کارروائی کی اطلاع دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی کئی دنوں سے اور مسلسل بے بی پاو ¿ڈر میں کینسر جیسی بیماری کے لئے ذمہ دار عنصر کی موجودگی کو سرے سے خارج کر رہی تھی۔ اب جاکر جانسن اینڈ جانسن کمپنی نے کہا ہے کہ ریگولیٹر کو آن لائن ریٹیلر سے خریدے گئے بے بی پاو ¿ڈر سیمپل میں کرائسوٹائل ایس بیسٹس کا پتہ چلا ہے۔ اس خبر کے بعد کمپنی کے حصص میں زبردست کمی دیکھنے کو ملی ہے، جو پانچ فیصد تک نیچے آگئی۔



کمپنی کے ترجمان نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ #22318RB لاٹ کو واپس منگایا گیا ہے، جس کے 33 ہزار بوتل ایک نامعلوم ری ٹیلرنے فروخت کئے ہیں۔ یہ پہلی بار ہے جب جانسن اینڈ جانسن نے بے بی پاو ¿ڈر کو مارکیٹ سے واپس منگایا ہے۔
ہندوستھان سماچارمحمدخان