ہماری دنیا بیورو
نئی دہلی:دہلی میں آلودگی پر قابو پانے کے لئے ریاستی حکومت جفت -طاق فارمولہ نافذ کرنے جا رہی ہے۔ دہلی میں 4 سے 15 نومبر تکجفت -طاق فارمولہ نافذ ہوگا۔ دہلی حکومت خواتین کو اس اسکیم میں بڑی راحت دی ہے۔ کوئی بھی گاڑی جس پرخاتون بیٹھی ہو، اسے جفت -طاق فارمولہ سے چھوٹ دی جائے گی۔ ایسی گاڑی جس میں خواتین کے ساتھ 12 سال تک کے بچے ہوں، اسے بھی چھوٹ ملے گی۔اس بار پرائیویٹ سی این جی گاڑیوں پر بھی طاق-جفت فارمولہ لاگو ہوگا۔ پریس کانفرنس کے دوران وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ دہلی میں اب تک آلودگی قابو میں تھا، آلودگی میں 25 فیصدکی کمی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آلودگی کمپلیکس چیز ہے۔ یہ ایک ادارے یا حکومت سے کنٹرول نہیں ہوتا،تمام شہریوں کو مل کر کوشش کی، جس کی وجہ سے آلودگی میں کمی آئی، مرکزی حکومت، میونسپل کی منصوبہ بندی کی وجہ سے بہتر ی آئی ہے۔ دہلی حکومت نے کئی ایفرٹ کئے اور سب سے زیادہ اہم کردار ادا دہلی کے عوام نے کئے، سخت قدم کا دہلی کے عوام نے خیر مقدم کیا۔وہیں دوپہیہ گاڑیوں کو چھوٹ دینے پر کیجریوال نے کہا کہ اس پر جلد فیصلہ لیں گے، انہوں نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ اتنا مضبوط نہیں ہے۔
دیوالی پرپٹاخہ نہ جلانے کی اپیل
دہلی میں آلودگی کم رہے اس کے لئے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے لوگوں سے بھی اپیل کی۔ انہوں نے دیوالی پردہلی کے شہریوں سے پٹاخہ نہ جلانے کی اپیل کی۔ ساتھ ہی بتایا کہ دیوالی منانے والے 26، 27، 28 اکتوبر کو کناٹ پلیس آ سکتے ہیں جہاں شاندار لیزر شوہوگا۔
طاق -جفت صبح 8 سے رات 8 بجے تک نافذرہے گا۔وزیراعلیٰ کیجریوال نے کہاکہہمارا مقصد لوگوں پر جرمانہ لگانا نہیں ہے، جہاں ضرورت پڑے گی جرمانہ لگائیں گے۔ 50 لاکھ دوپہیہ گاڑیاںہیں، 25 لاکھ دوپہیہ گاڑی سڑک سے ہٹ گئیں تو اتنی بسیں کہاں سے آئیں گی۔آفسکے وقت میں تبدیلی کو لے کر اروند کیجریوال نے بتایا کہ اس پر ایکسپرٹ کی مدد مانگی گئی ہے، انہوں نے لوگوں سے کار پولنگ کرنے کی اپیل کی۔