دنیا کی یہ مشہور کمپنی بھارت میں مزدوروں کی صحت اور غذائی مسائل کوحل کرنے کا لیا حلف


محمد خان / ہماری دنیا بیورو


نئی دہلی۔  دنیا کی معروف ریئل اسٹیٹ کنسلٹنگ فرم سی بی آرای ساوتھ ایشیا پرائیویٹ لمیٹڈ نے آج بھارت میں اپنے فاونڈیشن، فرم کے کورپورےٹ فلان تھروپی پروگرام- 'سی بی آرای کیئرس ' کو لانچ کیا ہے اور ملک بھر کے مختلف علاقوں سے محنت ومزدوری کے لئے آنے والے مزدوروں کی صحت اور غذائی مسائل کوحل کرنے کا عزم کیا۔ ملک میں سی بی آرای کے 25 سال پورے ہونے کے موقع پر سی بی آرای کیئرس کولانچ کیا گیا ہے۔
عالمی پیمانہ کے اس پروگرام سی بی آرای کیئرس کے ہندوستانی ایڈیشن ”سی بی آر سی ای کیئرس- ایک پہل“ کوسی بی آر ای گروپ انک کے صدر اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر رابرٹ ای سولینٹک اورانشومن میگزین، چیئرمین اور سی ای او، بھارت، جنوب مشرقی ایشیا، مشرق وسطی اور افریقہ کے ذریعہ لانچ کیا گیا۔
لانچنگ کے موقع پر انشومن مےگزین ، چیئرمین اور سی ای او، بھارت نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم سی بی آرای فاونڈیشن کو ہندوستان لا رہے ہیں۔ دور دراز علاقوں کے ہجرت کے محنت اور مزدوری کے لیے بڑے شہروں میں آنے والے مزدوروں کو تعاون فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے اور'ایک پہل' ایک بڑے مقصد کی سمت میں صرف ایک آغاز ہے، ہمیں یقین ہے کہ ہماری یہ کوشش سماجی بہبود میں اہم ثابت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ آنے والے مہینوں میں سی بی آر ای چیرٹیبل تنظیموں کے تعاون سے سی بی آرای کیئرس بڑے مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے کوشش کرے گا۔چیرٹیبل تنظیموں کے تعاون سے مزدوروں اوران کے خاندان والوں کی صحت اور غذائی ضروریات کو پورا کرنے کی کوشش کی جائے گا۔


یونیسیف کاآپ کے بچوں کیلئے'گاندھیائی چیلنج'،ملے گا شاندار انعام



ملک میں مزدوروں کے کچھ اہم مسائل ہیں- نظرانداز، غیر محفوظ ماحول، غذائی قلت، عدم استحکام، اسکول کی تعلیم درمیان میں چھوٹ جانا،بہترین صحت خدمات کی کمی، بہتر زندگی گزارنے کے لئے توقعات کا فقدان ، اس سلسلے میں یہ تنظیم کام کرے گی۔
سی بی آرای کیئرس ایک غیر منافع، عوامی مفادمیں کام کرنے والاادارہ ہے جو ہماری کمپنی کے فلاحی اقدامات کو فنائنسنگ مدد کرتا ہے، جس نے بھارت کے مختلف کنسٹریکشن سائٹس پرمزدوروںاور ان کے خاندان والوں (خاص طور پر مزدوروں اور ان کے بچوں) کی صحت اور غذائی مسائل کے حل کا حلف لیا ہے۔


Popular posts
بابری مسجد ملکیت معاملہ:جانئے مسلم فریق نے’ مولڈنگ آف ریلیف ‘پرسپریم کورٹ سے کیا مطالبہ کیا
Image
سپریم کورٹ کے فیصلے کا کچھ حصہ ہمارے حق میں ہے، مسلمان بورڈ کی ہدایات کا انتظارکریں:مولانا ولی رحمانی
Image
पीएम मोदी ने कहा कि ये लॉकडाउन का समय जरूर है, हम अपने अपने घरों में जरूर हैं, लेकिन हम में से कोई अकेला नहीं है। 130 करोड़ देशवासियों की सामूहिक शक्ति हर व्यक्ति के साथ है। उन्होंने कहा कि हमारे यहां माना जाता है कि जनता जनार्दन, ईश्वर का ही रूप होती है। इसलिए जब देश इतनी बड़ी लड़ाई लड़ रहा हो, तो ऐसी लड़ाई में बार-बार जनता रूपी महाशक्ति का साक्षात्कार करते रहना चाहिए।
جامعہ سلفیہ بنارس میں بین الاقوامی سمینار،سعودی جامعات کے مہمانوں کواستقبالیہ
Image
مودی کے چہیتے افسر نے لی تھی رشوت ،پالیگراف ٹیسٹ میں تصدیق
Image