سعودی عرب میں خواتین کے درمیان پہلی بارریسلنگ مقابلہ، شائقین کی بھیڑامڈپڑی


ریاض (ایجنسیاں)۔
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں رواں ماہ 11 اکتوبر سے شروع ہونے والے میوزیکل و ثقافتی میلے 'ریاض سیزن' میں پہلی بار خواتین کی ریسلنگ ہوئی جسے دیکھنے بڑی تعداد میں شائقین میلے میں پہنچے۔فاکس بزنس کی رپورٹ کے مطابق اس مقابلے میں 29 سالہ امریکن ریسلر لیسی ایونز اور 37 سالہ کینیڈین ریلسر نتالیا نیدھرت ایک دوسرے کے مدمقابل نظر آئیں۔تاہم نتالیا نیدھرت نے لیسی ایونز کو ہرا کر مقابلہ اپنے نام کرالیا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ پہلے رپورٹس تھیں کہ یہ دونوں خاتون ریسلر انتہائی مختصر لباس میں ایک دوسرے سے فائٹ کرتی نظر آئیں گی، تاہم یہ تمام رپورٹس اس وقت بے بنیاد ثابت ہوگئیں جب یہ دونوں خواتین میزبان ملک کی ثقافت اور روایت کے مطابق لباس میں میدان میں اتریں۔ ریسلنگ کے دوران ان دونوں خواتین نے اپنے جسم کو پوری طرح ڈھانپے رکھا تھا۔واضح رہے کہ ریاض میلے میں مرد ریسلر بھی ایک دوسرے کو مزا چکھاتے دکھائی دیے۔


سعودی حکومت کا خواتین کیلئے ایک اور حیرت انگیز فیصلہ،پڑھ کر چونک جائیں گے آپ
یاد رہے کہ 11 اکتوبر سے جاری اس میلے میں 25 اکتوبر کو پاکستانی گلوکاروں راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم نے پرفارمنس کرکے مداحوں کے دل جیتے تھے۔
سعودی حکومت نے گزشتہ چند سال میں خواتین کو نہ صرف مرد حضرات کے کھیل دیکھنے کی اجازت دی ہے بلکہ حکومت نے خواتین کو خاندان کے مرد سربراہ کی اجازت کے بغیر بھی بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت بھی دی تھی۔