شادی ماتم میں تبدیل،سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے بجھ گئے چھ چراغ


ہماری دنیا بیورو


نوئیڈا، 11 نومبر۔ ایسٹرن پےریفرل ایکسپریس وے پر سائٹ -5 تھانہ علاقے میں ایک سڑک حادثے میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد ہلاک ہوگئے اور سات افراد زخمی ہو گئے۔
ایس پی دیہات رن وجے سنگھ نے پیر کو بتایا کہ گزشتہ رات تھانہ سائٹ -5 میں ایسٹرن پےریفرل ایکسپریس وے پر ایک ماروتی ایکو وین میں ایک ہی خاندان کے 13 رکن ایک شادی کی تقریب میں شامل ہوکر بلبھ گڑھ (ہریانہ) سے ممیٹھا پور گلاوٹھی جا رہے تھے۔ اسی دوران ماروتی ایکو وین کو ایک نامعلوم گاڑی نے پیچھے سے ٹکر مار دی اور فرار ہو گیا۔ اس واقعہ میں وین کے ڈرائیور سمیت چھ افراد ہلاک ہوگئے اور سات افراد زخمی ہو گئے۔مہلوکین میں شمشیرہ (60)، یاسین (48)، شمائلہ (15)، شاکر (25)ریحانہ(18) اور 28 سالہ فرزانہ شامل ہیں۔ اس حادثے میں 84 سالہ فرحان، ریحان (16)، روبیان (5)، شبنم (38)، اقصیٰ (6)، مشرف (19) اور سدرہ (11) زخمی ہوئے ہیں۔سبھی لوگ بلند شہر کے میٹھا پور گلاوٹھی بلاک کے ہی رہنے والے ہیں اور آپس میں رشتہ دار ہیں۔ زخمیوں کو ایمس میں داخل کرایا گیا ہے۔ مفرور ڈرائیور کی تلاش کی جا رہی ہے۔


Popular posts
بابری مسجد ملکیت معاملہ:جانئے مسلم فریق نے’ مولڈنگ آف ریلیف ‘پرسپریم کورٹ سے کیا مطالبہ کیا
Image
سپریم کورٹ کے فیصلے کا کچھ حصہ ہمارے حق میں ہے، مسلمان بورڈ کی ہدایات کا انتظارکریں:مولانا ولی رحمانی
Image
पीएम मोदी ने कहा कि ये लॉकडाउन का समय जरूर है, हम अपने अपने घरों में जरूर हैं, लेकिन हम में से कोई अकेला नहीं है। 130 करोड़ देशवासियों की सामूहिक शक्ति हर व्यक्ति के साथ है। उन्होंने कहा कि हमारे यहां माना जाता है कि जनता जनार्दन, ईश्वर का ही रूप होती है। इसलिए जब देश इतनी बड़ी लड़ाई लड़ रहा हो, तो ऐसी लड़ाई में बार-बार जनता रूपी महाशक्ति का साक्षात्कार करते रहना चाहिए।
جامعہ سلفیہ بنارس میں بین الاقوامی سمینار،سعودی جامعات کے مہمانوں کواستقبالیہ
Image
مودی کے چہیتے افسر نے لی تھی رشوت ،پالیگراف ٹیسٹ میں تصدیق
Image