رافیل معاملہ میں سپریم کورٹ نے مودی حکومت کوکلین چٹ نہیں دی ہے جیسا کہ میڈیا آپ کو بتا رہا ہے


ہماری دنیا بیورو
نئی دہلی،15نومبر:سپریم کورٹ نے جمعرات (14 نومبر) کو رافیل سودے سے متعلق اپنے گزشتہ سال کے فیصلے سے متعلق تمام نظر ثانی درخواستوں کو مسترد کر دیا۔ ان درخواستوں میں سپریم کورٹ سے گزشتہ سال 14 دسمبر کو دیے گئے فیصلے پر نظر ثانی کرنے اور کورٹ کی ہدایت میں 36 رافیل لڑاکا طیارے خریدنے کی جانچ کرانے کی مانگ کی گئی تھی لیکن چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت میں بینچ نے اس کو مسترد کر دیا۔ یہ عرضیاں سابق مرکزی وزیر یشونت سنہا، ارون شوری اور سینئر وکیل پرشانت بھوشن نے داخل کی تھی، ان لوگوں نے انگریزی اخبار 'دی ہندو' میں شائع اور بعد میں خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے ذریعہجاری خبروں کو بنیاد بنا کر عرضیاں داخل کی تھیں۔
بینچ میںچیف جسٹس رنجن گوگوئی کے علاوہ جسٹس کے ایم جوزف اور جسٹس ایس کے کول بھی شامل تھے۔ تینوں ججوں نے بھلے ہی اپنے پرانے فیصلے کا جائزہ لینے سے انکار کر دیا ہو لیکن جسٹس جوزف نے معاملے میں ایک الگ فیصلہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں تک کہ اگر کیس کا جائزہ لینے کی عرضی منسوخ کر دی گئی ہے لیکن یہ سی بی آئی کے ذریعہ تحقیقات کئے جانے کی راہ میں روڑا نہیں بنے گا۔انہوں نے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ اس بدعنوانی کا سراغ لگانا ایکٹ کی دفعہ 17 اے کے تحت پہلے سے منظوری حاصل کرنے کے بعد دستاویز پر کارروائی کرنے سے سی بی آئی کے 'راستے میں رکاوٹ کھڑا نہیں کرے گا'۔


مرکزی وزیر نے کہاکہ کرکٹ اور سیاست میں کچھ بھی ممکن


رافیل معاملہ : سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بی جے پی کانگریس پر حملہ آور


رافیل ڈیل معاملےمیں بھی مودی حکومت کو مل گئی راحت، نظرثانی کی عرضیاں خارج



جسٹس کے ایم جوزف نے کہا کہ ملک کی اہم جانچ ایجنسی سی بی آئی سے موجودہ حکومت سے مکمل طور آزاد ہوکر اور اعلیٰ معیار کی پیشہ ورانہ طریقوں اور غیر جانبداری کے ساتھ کام کرنے کی توقع کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ صاف ہے کہ پہلیمدعا علیہ (سی بی آئی) جو ملک کی اہم جانچ ایجنسی ہے، موجودہ حکومت سے مکمل طور آزاد ہوکر کام کرنے کی توقع کی جاتی ہے۔ بھارت حکومت پہلے مدعا علیہ (سی بی آئی) کی جانب سے نہیں بول سکتی۔ انہوں نے کہا کہ سی بی آئی تمام طرح کی جانچ پڑتال کرنے کے وسائل سے لیس ہے، چاہے تکنیکی جانچ ہو یا دیگر کسی طرح کی۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ معیار کی پیشہ ورانہ قابلیت، بغیر سمجھوتہ کئے آزادانہ اور غیر جانبداری کی اس سے توقع کی جاتی ہے۔
جسٹس جوزف نے کہا کہ درخواست گزاروں نے شکایت کرنے سے پہلے مکمل طور پر جان لیا ہے کہ دفعہ 17 اے کے تحت اس وقت تک کوئی تفتیش یا پوچھ گچھ یا انکوائری کے لئے کسی کمیٹی کی تشکیلنہیں کی جا سکتی ہے جب تک کہ پچھلی منظوری حاصل نہ ہو۔ دراصل، اس معاملہ میں 2018 کی ایکٹ کی دفعہ 17 اے کے تحت تحقیقات کی اجازت دینے کی درخواست کی گئی ہے۔ گزشتہ سال 24 اکتوبر 2018 کو ایک رٹ پٹیشن (مجرمانہ) نمبر 298 دائر کی گئی تھی جس میں ایف آئی آر درج نہ کرنے کی شکایت درج کی گئی ہے۔ فی الحال دفعہ 17 اے کو کوئی چیلنج نہیں ہے۔ قانون کے تحت، یہ پٹیشن دائر کرنے کی تاریخ سے لے کر آج تک ویسا کا ویسا ہی ہے،دفعہ 17 اے کے تحت کسی بھی تفتیش یا پوچھ گچھ کے لئے کمیٹی قائم کی جا سکتی ہے۔


Popular posts
भारत में कोरोना वायरस से संक्रमित लोगों की संख्या 107 हो गई है। भारत सरकार की तरफ से जारी आंकड़ों के मुताबिक सबसे ज्यादा मामले केरल से सामने आए हैं। वहां 22 लोग कोविड19 पॉजिटिव पाए गए हैं। वहीं देश में दो और पूरी दुनिया में 6 हजार से अधिक लोगों की मौत इस बीमारी के संक्रमण से हो चुकी है।
उन्होंने साथ ही देशवासियों से निवेदन करते हुए कहा कि मेरी एक और प्रार्थना है कि इस आयोजन के समय किसी को भी, कहीं पर भी इकट्ठा नहीं होना है। रास्तों में, गलियों या मोहल्लों में नहीं जाना है, अपने घर के दरवाजे, बालकनी से ही इसे करना है।
पीएम मोदी ने कहा कि ये लॉकडाउन का समय जरूर है, हम अपने अपने घरों में जरूर हैं, लेकिन हम में से कोई अकेला नहीं है। 130 करोड़ देशवासियों की सामूहिक शक्ति हर व्यक्ति के साथ है। उन्होंने कहा कि हमारे यहां माना जाता है कि जनता जनार्दन, ईश्वर का ही रूप होती है। इसलिए जब देश इतनी बड़ी लड़ाई लड़ रहा हो, तो ऐसी लड़ाई में बार-बार जनता रूपी महाशक्ति का साक्षात्कार करते रहना चाहिए।
دہلی میں مدرسہ کے دو طلبائ پر جان لیوا حملہ
Image
अमेरिकी दूतावास के प्रवक्ता ने इंडिया टुडे को बताया कि वो भारतीय स्वास्थ्य अधिकारियों के संपर्क में हैं. नई दिल्ली दूतावास के एक कर्मचारी के कोरोना वायरस की चपेट में आने की जानकारी है. हम भारतीय स्वास्थ्य अधिकारियों के साथ मिलकर इस कर्मचारी को उचित उपचार उपलब्ध कराने की कोशिश कर रहे हैं.
Image