ہریانہ میں کسانوں کا غصہ ساتویں آسمان پر، پھر بھی کھٹرکررہے ہیں ایسا دعویٰ


ہماری دنیا بیورو
چنڈی گڑھ: ہریانہ میں 21 اکتوبر کو اسمبلی انتخابات کے لئے ووٹنگ سے پہلے ریاست میں ہرطبقہ کے لوگ پریشان ہیں اور ان کا غصہ ساتویں آسمان پر ہے۔ پھر بھی ریاست کے وزیراعلیٰ منوہر لال کھٹر دعویٰ کررہے ہیں کہ ہریانہ میں بی جے پی ساری سیٹیں جیتے گی۔یہ ہم نہیں کہہ رہے بلکہ ہریانہ کے ایک کسان کا ویڈیو سامنے آیا ہے جس نے حکومت کی پالیسیوں کو بے نقاب کردیا ہے۔اس ویڈیو میں کسان نے حکومت اور اس کی پالیسیوں کے تئیں ناراضگی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی جتنے بھی آرڈیننس لائی ہے اسسے سرمایہ داروں کی فہرست تیار کر رہی ہے۔


بی جے پی ایم ایل نے اگلا زہر،اپنے ہی مسلم اکثریتی اسمبلی حلقہ کو بتایا پاکستان
کسان نے کہا کہ دیوالیہ قانون تبدیل کر دیا گیا، حکومت جی ایس ٹی لے آئی، نوٹ بندی میں بھی کسانوں پر مارپڑی، کیونکہ کسان نقدی میں فصل فروخت کرتا ہے، اس سے کسانوں پر منفی اثر پڑا۔ فصل انشورنس منصوبہ سے کسانوں کو پہلے تو کسی طرح معاوضہ ملتاتھا مگر اب اس سے بھی محروم کردیاگیا ہے۔ پریمیم کے نام پر کسان کی جیب کاٹی گئی۔کسان نے انشورنس کمپنیوں کو بھی نشانے پر لیتے ہوئے کہاکہکسان فصل انشورنس کی جو پالیسی لیتا ہے اس کا پریمیم ریاستی حکومت بھی دیتی ہے اور مرکزی حکومت بھی دیتی ہے۔ مگر دونوں کے بجٹ کو ان انشورنس کمپنیوں نے لوٹ لیا۔ یہ کمپنیاں حکومت کے اشارے پر اور شازش کے تحت ایسا کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ حکومت نے ہمارے ڈگری یافتہ بچوں کو ڈی گروپ میں لگا کر ان کی توہین کی ہے۔
کسان نے ریاست کی بی جے پی حکومت پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کھٹرنے کسان کے آنسوو ¿ں پر نمک چھڑکنے کا کام کیا ہے۔ خشک سالی کے چلتے کسانوںکو کوئی راحت نہیں دی جا رہی ہے۔ کسان نے کہا کہ حکومت نے زراعتی آلات پر 28 فیصد جی ایس ٹی ٹیکس لگا دیا۔


مہاراشٹرمیں بی جے پی اور شیوسینا کو ستا رہا شکست کاڈر، کیوں آپ جاننا نہیں چاہیں گے؟
غورطلب ہے کہ ہریانہ انتخابات سے پہلے اپنے منشور میں بی جے پی نے عوام سے نوجوان، کسان، صنعت، کھیل، صحت، دلتوں اور ماحول پر خصوصی توجہ دینے کا وعدہ کیا ہے۔ منشور میں کہا گیا کہ پارٹی دوبارہ اقتدار میں واپس آئی تو کسانوں کو تین لاکھ روپے تک بغیر سود کے قرض دے گی۔ سرکاری نوکری کے لئے کامن اہلیت امتحان ہو گا۔ اسمارٹ سٹی کی طرز پر اسمارٹ گاو ¿ں بنیں گے۔ سال 2022 تک کسانوں کی آمدنی کو دوگناکی جائے گی۔


Popular posts
بابری مسجد ملکیت معاملہ:جانئے مسلم فریق نے’ مولڈنگ آف ریلیف ‘پرسپریم کورٹ سے کیا مطالبہ کیا
Image
سپریم کورٹ کے فیصلے کا کچھ حصہ ہمارے حق میں ہے، مسلمان بورڈ کی ہدایات کا انتظارکریں:مولانا ولی رحمانی
Image
पीएम मोदी ने कहा कि ये लॉकडाउन का समय जरूर है, हम अपने अपने घरों में जरूर हैं, लेकिन हम में से कोई अकेला नहीं है। 130 करोड़ देशवासियों की सामूहिक शक्ति हर व्यक्ति के साथ है। उन्होंने कहा कि हमारे यहां माना जाता है कि जनता जनार्दन, ईश्वर का ही रूप होती है। इसलिए जब देश इतनी बड़ी लड़ाई लड़ रहा हो, तो ऐसी लड़ाई में बार-बार जनता रूपी महाशक्ति का साक्षात्कार करते रहना चाहिए।
جامعہ سلفیہ بنارس میں بین الاقوامی سمینار،سعودی جامعات کے مہمانوں کواستقبالیہ
Image
مودی کے چہیتے افسر نے لی تھی رشوت ،پالیگراف ٹیسٹ میں تصدیق
Image