ہماری دنیا بیورو
ممبئی،23 نومبر: مہاراشٹر میں شیوسینا کی حکومت بننے کی یاس آرائیوں کے درمیان ملک کی سیاست کا سب سے بڑا الٹ پھیر ہوگیا۔ اور مہاراشٹر میں بی جے پی کی حکومت بن گئی۔بی جے پی کی طرف سے آج صبح سوا آٹھ بجے مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کھوسیاری نے دیویندر فڈنویس کو وزیراعلی اور اجیت پوار کو نائب وزیراعلی کے عہدہ اور راز داری کا حلف بھی دل دیا۔ اس پہلے خبر تھی کی مہاراشٹر کے وزیراعلی ادھو ٹھاکرے ہوں گے اس پر کئی راؤنڈ کی میٹنگوں کے بعد کانگریس، این سی پی اور شیوسینا کے رہنماؤں نے مہر بھی لگا دی تھی۔ آج ہفتہ کو کسی بھی وقت پریس کانفرنس کرکے مہاراشٹر کی نئی حکومت کی تشکیل کا اعلان کیا جانا تھا اور یہ بھی اعلان کیا جانا تھا کہ کب گورنر سے ملاقات کرکے نئی حکومت کی تشکیل کے لئے دعویٰ پیش کرنا ہے۔
لیکن اسی درمیان سب کو چونکانے ہوئے کانگریس اور شیوسینا کو دھوکہ دیتے ہوئے این سی پی بی جے پی سے مل گئی۔ اس طرح مہاراشٹر کی کرسی پر ایک بار پھر بی جے پی کا قبضہ ہوگیا۔ شیوسینا اور کانگریس ہاتھ ملتے رہ گئیں۔