رانچی، 23نومبر: جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات سے عین قبل نکسلیوں نے بڑا حملہ کیا ہے۔ 30 نومبر کو جھارکھنڈ میں پہلے مرحلے کیلئے ووٹنگ ہونی ہے۔ اس ووٹنگ سے پہلے نکسلیوں نے لتیہار میں پولس دستہ پر حملہ کردیا ہے۔ اس میں پولس کے چار جوان شہید ہوگئے ہیں۔
اس نکسلی حملے میں شہید ہوئے پولس اہلکاروں کی شناخت سب انسپکٹر سکیا اوراں، کانسٹبل دنیش کمار، کانسٹبل سکندر سنگھ، گاڑی ڈرائیور یمنا رام کی شکل میں ہوئی ہے۔
نکسلیوں نے یہ حملہ لتیہار ضلع کے چندوا تھانہ سے محض دو کلومیٹر کی دوری پر کیا ہے۔ اس دوران پولس اور نکسلیوں کے درمیان تصادم بھی ہوا۔ 30 نومبر کو پہلے مرحلہ میں لتیہار، گڑھوا، پلامو،گملا لوہر دگا، اور چترا ضلع کے 13 اسمبلی حلقوں میں ووٹنگ ہوگی۔ یہ سبھی حلقے نکسل متاثرہ علاقوں میں آتے ہیں۔