بیرون ملک لڑکیوں کو فروخت کرنے والا بابا نتیانند ملک چھوڑ کرفرار، دیکھتی رہ گئی بی جے پی حکومت


ہماری دنیا بیورو


احمد آباد، 22 نومبر۔  متنازعہ خود ساختہ بابانتیانند ملک چھوڑ کر بھاگ گیا ہے۔ اس کے کیریبین ملک ترینیداد اینڈ ٹوباگو میں ہونے کی معلومات گجرات پولیس کو مل رہی ہے۔ گجرات پولیس نے آشرم میں نوعمر لڑکوں اور لڑکیوں کو یرغمال بنانے کے معاملے میں نتیانند کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ آشرم سے دو خواتین آپریٹروں کو پکڑے جانے کے بعد اپنی گرفتاری کے ڈر سے نتیانند کے ملک چھوڑنے کی تصدیق گجرات پولیس نے کی ہے۔ پولیس نے اس کی گرفتاری کے لئے وزارت خارجہ سے رابطہ کیا ہے۔ نتیانند کے خلاف کرناٹک میں بھی ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ 
گجرات پولیس نے جب وزارت خارجہ سے رابطہ کیا تو وزارت کے ترجمان رویش کمار نے جمعرات کے روز کہا کہ نتیانند کے بھارت سے فرار ہونے کی پولیس یا وزارت داخلہ سے کوئی سرکاری اطلاع نہیں ملی ہے۔ اس کی گرفتاری کے لئے ہمیں اس کی جگہ اور شہریت کے بارے میں معلومات جمع کرنی ہوگی، تبھی ننتیانند کو واپس لانے کا عمل شروع ہو سکتاہے لیکن ہمارے پاس ابھی تک اس بارے میں ایسی کوئی معلومات نہیں ہے۔ 


ایک اور سادھو کے آشرم سے دو لڑکیاں غائب، بیرون ملک فروخت کرنے کا شک


دہشت گردوں کوفنڈنگ کرنے والی کمپنی سے بی جے پی نے لیا 10 کروڑ کا چندہ


سنگھی لیڈر کی مورتی پر اپنے ہی گھر میں پوت دی گئی سیاہی



واضح رہے کہ کرناٹک کے ایک جوڑے نے نتیانند آشرم میں عقیدت ہونے کے سبب 6 ماہ پہلے اپنی 3 بیٹیاں اور 1 بچے کا بنگلورو کے آشرم میں داخلہ کرایا تھا۔ بعد میں انہیں اس جوڑے کی منظوری پر احمد آباد آشرم لے جایا گیا۔ یہ لوگ گزشتہ دس دنوں سے اپنے دونابالغ بچوں اور دو بالغ بیٹیوں کومٹھ کے چنگل سے آزاد کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ جب ان کی کہیں سنوائی نہیں ہوئی تو جوڑے نے ہائی کورٹ میں عرضی دائر کرکے اپنے بچوں کو غائب کرانے کا الزام لگایا۔ 
 ہائی کورٹ کی ہدایت پر 2 نومبر کو جوڑے کی شکایت پر پولیس نے سوامی نتیانند اور دو خادماﺅںپران پریہ اور پیہ تتوا پر بچوں سے مار پیٹ کرنے، اغوا، یرغمال بنانے اور چائلڈ لیبر ایکٹ کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔ پولیس نے تحقیقات کے دوران منگل کو ایک بیٹی اور ایک بیٹے کو آشرم سے نکال لیا لیکن ان کی 2 لڑکیاں آشرم میں نہیں ملیں۔ ان میں سے ایک لڑکی کو نتیانند کے اہلکاروں کے ذریعہ کیریبیائی ملک ترینیداد پہنچانے کی اطلاع ملی کیونکہ وہاں سے اس لڑکی نے اسکائپ کے ذریعے اہل خانہ کو میسج کئے۔ آشرم سے نکالے گئے بچوں کو رائے پور کے ایک یتیم خانے میں محفوظ رکھا گیا اور آشرم کے 20 پیروکاروں کے بیان بھی درج کئے گئے۔ پیروکاروں کے بیانات سے پتہ چلا کہ اس مٹھ میں بچوں اور خواتین کا گزشتہ ڈھائی سال سے استحصال کیا جا رہا ہے۔ 


Popular posts
شوگر کو کرنا ہے کنٹرول تو کھانے میں شامل کریں یہ 10 چیزیں
Image
 جشن تکمیل حفظ قرآن:یہ بچے بنے حافظ قرآن، جان کر آپ کو بھی ہوگا فخر،والدین کو لوگ پیش کررہے مبارکباد
Image
पीएम मोदी ने कहा कि ये लॉकडाउन का समय जरूर है, हम अपने अपने घरों में जरूर हैं, लेकिन हम में से कोई अकेला नहीं है। 130 करोड़ देशवासियों की सामूहिक शक्ति हर व्यक्ति के साथ है। उन्होंने कहा कि हमारे यहां माना जाता है कि जनता जनार्दन, ईश्वर का ही रूप होती है। इसलिए जब देश इतनी बड़ी लड़ाई लड़ रहा हो, तो ऐसी लड़ाई में बार-बार जनता रूपी महाशक्ति का साक्षात्कार करते रहना चाहिए।
अमेरिकी दूतावास के प्रवक्ता ने इंडिया टुडे को बताया कि वो भारतीय स्वास्थ्य अधिकारियों के संपर्क में हैं. नई दिल्ली दूतावास के एक कर्मचारी के कोरोना वायरस की चपेट में आने की जानकारी है. हम भारतीय स्वास्थ्य अधिकारियों के साथ मिलकर इस कर्मचारी को उचित उपचार उपलब्ध कराने की कोशिश कर रहे हैं.
Image
आदेश में इस कार्रवाई का कारण नहीं बताया गया है लेकिन माना जा रहा है कि कोरोना वायरस के संक्रमण की आशंकाओं को खत्म करने के लिए यह कदम उठाया गया है। ऐसा ही आदेश गाजियाबाद और गौतमबुद्ध नगर के डीएम ने भी जारी किए हैं। राज्य सरकार ने सभी स्कूल और कॉलेज को बंद करने का निर्देश जारी किया गया था। उत्तर प्रदेश में इस वायरस से कुल 12 लोग संक्रमित पाए गए हैं। इसमें 11 भारतीय नागरिक हैं जबकि एक विदेशी शामिल व्यक्ति शामिल है। इनमें से ज्यादातर लोगों का इलाज दिल्ली के सफदरजंग अस्पताल में चल रहा है।