مولانا آزاد کے ذریعہ بنائے گئے تعلیمی ادارے ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں


ہماری دنیا بیورو
نئی دہلی،17نومبر:آج یہاں پریس کلب آف انڈیا میں وطن سماچار فورم کی جانب سے گاندھی اور امبیڈکر کے بھار ت میں مولانا آزاد کی اہمیت اور افادیت کے عنوان سے ایک قومی سمینارکا انعقاد کیاگیا جس کی صدارت سابق مرکزی وزیراور سینئر کا نگریسی لیڈر طارق انورنے کی۔اس موقع پر طارق انور نے کہاکہ مولانا آزاد ہندو مسلم اتحاد میں یقین رکھتے تھے اور پہلے وزیر تعلیم کے طور میں انہوں نے ملک کے مفاد میں ایسی اعلیٰ تعلیمی پالیسی بنائی جس پر چل کر آج ہندوستان زمین سے آسمان تک سفر طے کررہا ہے لیکن افسوس کچھ لوگ اس کو ڈی ریل کرنے میں لگے ہوئے ہیں ۔ طارق انورنے مولانا آزاد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی نمایاں خدمات کے تعلق سے بتایاکہ آئی آئی ٹی، یو جی سی، آئی سی سی آر ، ساہتیہ اکادمی، کلا کیندرجیسے متعدد ادارے مولانا آزاد کی دین ہیںجو ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں ۔ ایم جی آر یو نیورسٹی (مدراس) کے ڈائریکٹر ایجوکیشن ڈاکٹر ایم این رحمان نے کہا کہ موجودہ وقت کیلئے انتہائی ضروری ہے کہ گا ندھی کی تعلیمات کو فروغ دے کر ملک کی ہزاروں سال پرانی گنگا جمنی تہذیب کو بچایا جائے ،ساتھ ہی یہ بھی ضروری ہے کہ اقلیتیں بالخصوص مسلمان باباصاحب کے بنائے ہوئے آئین کو پڑھیں اور اپنی زندگی میں اس کو شامل کریں۔مولانا آزاد نیشنل اردو یو نیو رسٹی کے چانسلر فیروزبخت احمد نے اپنے خطاب میں بھارت رتن مولانا آزاد کو ایک ہمہ جہت شخصیت قرار دیا اور کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہندوستان کی آزادی کی تاریخ مولانا آزاد کے بغیر نامکمل ہے ، لیکن یہ بدقسمتی ہے کہ لوگوں نے مولانا آزاد کی خدمات کو فراموش کر دیاہے ۔انہوں نے جسٹس وجیندر جین کے حوالے سے کہاکہ وہ اس بات کے قائل ہیں کہ مولاناآزادکا فریڈم موومنٹ میں خدمات گا ندھی اور نہرو سے بڑا کردار تھا ۔دہلی پردیش کا نگریس کے سینئرلیڈر راجیش للوٹھیا نے کہاکہ مولانا آزاد اتنے خوش قسمت تھے کہ جس جگہ جا نے کی سبھی مسلمان دعائیں کرتے ہیں وہاں(مکہ) ان کی پیدائش ہوئی ۔ وہ بھارت آئے اورانہوں نے بھارت کو انگریزوں سے آزادکرانے کی کامیاب جدوجہد کی ۔
 اس موقع پر مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے اہم لوگوں کو اعزاز سے نوازا گیا ، جن میں محمد علی صدیقی (این آر آئی)،ڈاکٹر زبیر احمد ، نواز حسین ،حاجی قمر الدین ،ببن خان ،واحد علی ، حاجی عارفین منصوری ،محمداویس ،ڈاکٹر نجیب ،بھاونا سنگھ ، شلپی یادو،آشو خان و دیگر کے نام شامل ہیں ۔افتتاحی کلمات میںڈاکٹر بلال احمدنے سبھی مہمانان کا خیر مقدم کیا،جبکہ نظامت پروگرام کے کنوینر اور وطن سماچار کے مینیجنگ ورکر محمد احمد نے کی ۔سابق کو نسلر عشرت جہاں نے کہاکہ ہم سب مل جل کر رہیں اور ہر گھر میں تعلیم کو پہنچائیں یہی مولاناآزاد کیلئے سب سے بڑی خراج عقیدت ہوگی ۔اہم شرکا میں مرزا قمر الحسن بیگ، علی میاں سعید ، ایڈوکیٹ عبد اللہ ،شکیل احمد ،راجہ انصاری، ڈاکٹرروہت پانڈے ودیگرکے نام قابل ذکر ہیں۔اختتام پر ڈاکٹر مدحت حسین نے اظہارتشکر کے فرائض انجام دئے۔


Popular posts
उन्होंने साथ ही देशवासियों से निवेदन करते हुए कहा कि मेरी एक और प्रार्थना है कि इस आयोजन के समय किसी को भी, कहीं पर भी इकट्ठा नहीं होना है। रास्तों में, गलियों या मोहल्लों में नहीं जाना है, अपने घर के दरवाजे, बालकनी से ही इसे करना है।
 جشن تکمیل حفظ قرآن:یہ بچے بنے حافظ قرآن، جان کر آپ کو بھی ہوگا فخر،والدین کو لوگ پیش کررہے مبارکباد
Image
دہشت گردوں کوفنڈنگ کرنے والی کمپنی سے بی جے پی نے لیا 10 کروڑ کا چندہ
Image
अमेरिकी दूतावास के प्रवक्ता ने इंडिया टुडे को बताया कि वो भारतीय स्वास्थ्य अधिकारियों के संपर्क में हैं. नई दिल्ली दूतावास के एक कर्मचारी के कोरोना वायरस की चपेट में आने की जानकारी है. हम भारतीय स्वास्थ्य अधिकारियों के साथ मिलकर इस कर्मचारी को उचित उपचार उपलब्ध कराने की कोशिश कर रहे हैं.
Image
आदेश में इस कार्रवाई का कारण नहीं बताया गया है लेकिन माना जा रहा है कि कोरोना वायरस के संक्रमण की आशंकाओं को खत्म करने के लिए यह कदम उठाया गया है। ऐसा ही आदेश गाजियाबाद और गौतमबुद्ध नगर के डीएम ने भी जारी किए हैं। राज्य सरकार ने सभी स्कूल और कॉलेज को बंद करने का निर्देश जारी किया गया था। उत्तर प्रदेश में इस वायरस से कुल 12 लोग संक्रमित पाए गए हैं। इसमें 11 भारतीय नागरिक हैं जबकि एक विदेशी शामिल व्यक्ति शामिल है। इनमें से ज्यादातर लोगों का इलाज दिल्ली के सफदरजंग अस्पताल में चल रहा है।