گجرات کے سابق وزیرداخلہ ہرین پنڈیا قتل معاملہ کے قصورواروں کی نظر ثانی کی درخواست مسترد


ہماری دنیا بیورو


نئی دہلی، 21 نومبر۔  سپریم کورٹ نے گجرات کے ہرین پنڈیا قتل معاملے کے 10 قصورواروں کی نظر ثانی کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ جسٹس ارون مشرا کی صدارت والی بنچ نے یہ حکم دیا۔ اس معاملے میں سپریم کورٹ نے 9 لوگوں کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ 
گزشتہ 5 جولائی کو اس معاملے میں 12 ملزمان کو بری کرنے کے ہائی کورٹ کے حکم کو منسوخ کر دیا گیاتھا۔ کورٹ نے قتل کا مجرم مان کر عمر قید دینے کے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو بحال رکھا تھا۔ سپریم کورٹ نے ہرین پنڈیا قتل کی دوبارہ جانچ کا مطالبہ کرنے والی درخواست مسترد کر دی تھی۔ کورٹ نے درخواست گزار این جی او سینٹر فار پبلک انٹریسٹ لٹگیشن پر 50 ہزار کا جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔ 
سینٹر فار پبلک انٹریسٹ لٹگیشن نے عرضی میں کہا تھا کہ سہراب الدین انکاونٹر کیس میں گواہ اعظم خاں کے بیانات سے اس کیس میں نیا انکشاف ہوا ہے۔ اعظم خان نے 3 نومبر 2018 کو ٹرائل کورٹ میں دئے گئے بیان میں کہا تھا کہ ہرین پنڈیا کا قتل ایک کانٹریکٹ کلنگ کا حصہ تھی۔ ہرین پنڈیا کے قتل کی سپاری ڈی جی ونجارا نے دی تھی۔ درخواست میں کہا گیا تھا کہ اعظم خاں نے یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ سہراب الدین کے ساتھی تلسی رام پرجاپتی نے اسی سپاری کے تحت ہرین پنڈیا کا قتل کیا تھا۔ 
عرضی میں صحافی رانا ایوب کی تحریرکردہ کتاب گجرات فائلس میں بات چیت کے ریکارڈ کا حوالہ دیا گیا تھا۔ اس بات چیت میں ہرین پنڈیا کیس کو دیکھ رہے سی بی آئی افسر وائی اے شیخ نے رانا ایوب کو بتایا تھا کہ سی بی آئی نے اس معاملے کی اپنے سے جانچ نہیں کی تھی۔ سی بی آئی نے وہی کیا جو گجرات پولیس نے کہا۔ وائی اے شیخ نے انکشاف کیا تھا کہ ہرین پنڈیا کی موت ایک سیاسی سازش کی وجہ سے ہوئی جس میں کئی سیاستدان اور آئی پی ایس افسر بھی شامل تھے۔ 
اس معاملے میں ٹرائل کورٹ نے جون 2007 میں 12 افراد کو مجرم قرار دیا تھا۔ ہائی کورٹ نے 2011 میں سب کو بری کر دیا تھا۔ ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ تحقیقات غلط سمت میں کی گئی اور اس کے لئے تفتیشی افسر ذمہ دار ہیں۔ 
ہندوستھان سماچار


Popular posts
بابری مسجد ملکیت معاملہ:جانئے مسلم فریق نے’ مولڈنگ آف ریلیف ‘پرسپریم کورٹ سے کیا مطالبہ کیا
Image
سپریم کورٹ کے فیصلے کا کچھ حصہ ہمارے حق میں ہے، مسلمان بورڈ کی ہدایات کا انتظارکریں:مولانا ولی رحمانی
Image
पीएम मोदी ने कहा कि ये लॉकडाउन का समय जरूर है, हम अपने अपने घरों में जरूर हैं, लेकिन हम में से कोई अकेला नहीं है। 130 करोड़ देशवासियों की सामूहिक शक्ति हर व्यक्ति के साथ है। उन्होंने कहा कि हमारे यहां माना जाता है कि जनता जनार्दन, ईश्वर का ही रूप होती है। इसलिए जब देश इतनी बड़ी लड़ाई लड़ रहा हो, तो ऐसी लड़ाई में बार-बार जनता रूपी महाशक्ति का साक्षात्कार करते रहना चाहिए।
جامعہ سلفیہ بنارس میں بین الاقوامی سمینار،سعودی جامعات کے مہمانوں کواستقبالیہ
Image
مودی کے چہیتے افسر نے لی تھی رشوت ،پالیگراف ٹیسٹ میں تصدیق
Image