تہران (ایجنسیاں):ایران کے صدر حسن روحانی نے سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبد العزیز اور بحرین کے بادشاہ حماد بن عیسی بن خلیفہ کو خط بھیجے ہیں اس کی تصدیق ایران کے سرکاری ترجمان علی ربیعی سخنگوی نے بھی کردی ہے۔
ایران کے ترجمان علی ربیعی سخنگوی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ایران خطہ میں امن کے لئے ہمیشہ سے کوشاں رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سعودی عرب اور بحرین کو بھیجے گئے خط بھی انہی کوششوں کا حصہ ہے۔
علی ربیعی سخنگوی نے کہاکہ خطے کے ممالک کے ساتھ ایران کے باہمی سطح کے معاشی روابط ہیں۔ امریکی دباؤ اور پابندیوں کو ہمسایہ ممالک کے درمیان دوریوں کا باعث نہیں بننے دینا چاہئے۔
واضح رہے کہ ایران پر امریکی پابندیوں کا ایک سال مکمل ہوچکا ہے۔ اس بارے میں ایران کے سرکاری ترجمان کا کہنا تھا کہ اقتصادی پابندیوں کی وجہ سے تیل کی درآمد اور ملکی آمدن میں کمی کا اگر کسی دوسرے ملک کو سامنا ہوتاتو وہ ایران سے بدترحالت میں ہوتا۔