مو لاناابوالکلام آزاد کی تعلیمی خدمات پر مزاکرہ، دانشوروں نے پیش کی  خراج عقیدت 


ہماری دنیا بیورو


نئی دہلی ،12نومبر:ہندوستان کے پہلے وزیر تعلیم مو لانا ابولکلام آزاد کی یو م ولادت پر بازار مٹیا محل میں واقع رحمت اللہ ہو ٹل کے مالک اورسینئرسماجی کارکن حاجی فضل الرحمن قریشی کی رہائش 'رحمن ہاﺅس ' میںمو لانا آزاد کی ملک اور تعلیمی خدمات کے موضوع پر اہم مزاکرہ منعقدہ کیا گیا ۔ 
جس میںپرو فیسررا جکمار جین اور اجمیری گیٹ وارڈ کے میونسپل کو نسلر را کیش کمار سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ سیاسی ، سماجی دانشوران نے مو لانا آ زاد کی ملک اور تعلیمی خدمات پر اظہار خیال کیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کی ۔اس موقع پرپروگرام کے کنوینر حاجی فضل الرحمن اور سماجی کارکن آدم رحمن نے اس موقع پر مہمانوں کا والہانہ استقبال کیا ۔ مو لانا آزاد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہو ئے پرو فیسر را جکمار جین نے کہاکہ مو لانا آزادنے ایک صحافی کے طور پر 'الہلال ' کے ذریعہ تحریک آزادی کو آگے بڑھا یا ۔' بھارت رتن' مو لانا آزاد نے تعلیم اور ملک کی ترقی کے ساتھ عوام کوجو ڑ نے ، یکجہتی ، باہمی ہم آ ہنگی ، بھائی چارہ اور امن و امان کےلئے کام کیا ۔مو لانا نے ملک کی تعمیر و ترقی میں عوام کی حصہ داری کےلئے اہم تعلیمی ادارے قائم کئے۔جن سے آج بھی ملک کے عوام استفادہ حاصل کر رہے ہیں ۔ کو نسلر را کیش کمار نے کہاکہ مو لاناآزادجنگ آزادی کے جا نباز سپاہی ہی نہیں بلکہ ایک بہترین سیاسی بصیرت رکھنے والی شخصیت تھے ۔ مولانا کی قیادت کی وجہ سے آ ج ہندوستان کی گنگا جمنی تہذیب برقرار ہے ۔ اس موقع پر مشن ایجوکیشن کے صدر شفیع دہلوی ، منصوری ویلفیئر فاﺅنڈیشن کے صدر حسنین اختر منصوری، حاجی سلیم ، رشید خاں،مسرورالحسن ،محمد دانش ، عاقل ننو، علین سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ سماجی ، سیاسی اورصحافی حضرات مو جود تھے ۔آخر میں نو جوان سماجی کارکن آ دم رحمن نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا ۔ 


Popular posts
بابری مسجد ملکیت معاملہ:جانئے مسلم فریق نے’ مولڈنگ آف ریلیف ‘پرسپریم کورٹ سے کیا مطالبہ کیا
Image
سپریم کورٹ کے فیصلے کا کچھ حصہ ہمارے حق میں ہے، مسلمان بورڈ کی ہدایات کا انتظارکریں:مولانا ولی رحمانی
Image
पीएम मोदी ने कहा कि ये लॉकडाउन का समय जरूर है, हम अपने अपने घरों में जरूर हैं, लेकिन हम में से कोई अकेला नहीं है। 130 करोड़ देशवासियों की सामूहिक शक्ति हर व्यक्ति के साथ है। उन्होंने कहा कि हमारे यहां माना जाता है कि जनता जनार्दन, ईश्वर का ही रूप होती है। इसलिए जब देश इतनी बड़ी लड़ाई लड़ रहा हो, तो ऐसी लड़ाई में बार-बार जनता रूपी महाशक्ति का साक्षात्कार करते रहना चाहिए।
جامعہ سلفیہ بنارس میں بین الاقوامی سمینار،سعودی جامعات کے مہمانوں کواستقبالیہ
Image
مودی کے چہیتے افسر نے لی تھی رشوت ،پالیگراف ٹیسٹ میں تصدیق
Image