دہلی کے اتم نگرمسجداور قبرستان کی لڑائی اب سڑکوں پرہوگی،اس مشہور وکیل نے کیا اعلان


ہماری دنیا بیورو


نئی دہلی،21نومبر۔شیر ہند حضرت ٹیپو سلطان کو ان کی یوم پیدائش پر  جہانگیر پوری،دہلی میں خراج عقیدت پیش کی گئی اس  پروگرام کا اہتمام جہانگیر پوری میں بادشاہ کمال راجا اور ان کی ٹیم کی طرف سے کیا گیا تھا۔اس موقع پر ماہر تعلیم مولانا ابو الکلام آزاد اور شاعر مشرق علامہ اقبال بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا۔اس پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر شاہد علی ایڈوکیٹ قومی صدر یونائیٹیڈ مسلمس فرنٹ نے شرکت کی۔انھوں نے ٹیپو سلطان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے ملک کے لئے جو قربانیاں دی ہیں جو نا قابل فراموش ہے ہندوستانیوں کے دلوں میں ٹیپو سلطان ہمیشہ زندہ رہیں گے۔


دہلی وقف بورڈکے چیئرمین نے اپنے ملازمین کواس کام کیلئے کیا خبردار،ہوگی سخت کارروائی


دہلی میں مدرسہ کے دو طلبائ پر جان لیوا حملہ


ویڈیو: جے این یو طلبہ نے بیان کیا پولیس کی بربریت کی داستان


اس موقع پرشاہد علی نے کہا کہ اتم نگر قبرستان اور لال مسجد قبرستان کی آزادی کی لڑائی اب ہم سڑکوں پر آکر لڑیں گے اور ساتھ اروند کیجریوال کو  پہلے آگاہ کرتے ہوئے پھر ان کے رہائش کا گھیراؤ کریں گے۔جس کے لئے آپ سبھی ساتھ کی ضرورت ہے اس لئے جو بھی ہمارے اس مہم سے جڑنا چاہتے ہیں وہ ہم سے رابطہ کریں۔انھوں نے مزید کہا کہ میں اس خوبصورت پروگرام کے لئے  بادشاہ کمال راجا، ٹیم اور علاقائی لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں اوردل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔اس پروگرام میں شاہد علی کو ہاتھوں سے بنائی ہوئی پینٹنگ بھی پیش کی گئی۔