تہران،11نومبر:(ایجنسیاں)۔
ایران نے کچے تیل کا ایک بیش قیمتی خزانہ ڈھونڈھ نکالا ہے۔ایران کے صدر حسن روحانی نے اتوار کو اعلان کیا کہ ان کےملک میں قریب 50 ارب بیرل کچے تیل کاذخیرہ تلاش کیا گیا ہے۔ اس نئے تیل ذخیرے کی تلاش کے بعد ایران کے تیل خزانہ میں تقریباً 30 فیصد کا اضافہ ہو جائے گا۔ حالانکہ امریکی پابندیوں کے ایران کے لئے تیل فروخت کرنا کافی مشکل ہوگیا یے۔
گزشتہ سال امریکہ نے ایران سے جوہری معاہدہ منسوخ کرکے کئی پابندیاں عائد کردی تھی۔جس کے بعد ایران کے سامنے تیل فروخت کرنے کا چیلنج پیدا ہوگیا تھا۔
یہ آئل فیلڈ ایران کے جنوبی ریاست خوزستان میں واقع ہے۔جو آئل انڈسٹری کیلئے بہت اہم ہے۔ ایران کے صدر نے کہا کہ ایران کے 150 ارب بیرل کے تیل ذخیرے میں 53ارب بیرل کا اضافہ ہو جائے گا
روحانی نے کہا کہ میں وہائٹ ہاؤس کو بتانا چاہتا ہوں کہ جب آپ ایران کے فروختگی پر پابندیاں عاید کرنے کے بارے میں سرگرم تھے تب ہمارے ملک کے پیارے مزدور اور انجینئروں نے 53 ارب بیرل تیل تلاش لیا۔