رجت شرما نے ڈی ڈی سی اے کے صدر کے عہدے سے دیا استعفیٰ، لگایا یہ الزام


ہماری دنیا بیورو


نئی دہلی، 16 نومبر: دہلی اور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈی ڈی سی اے) کے صدر رجت شرما نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ انہوں نے فوری طور پر اپنا عہدہ چھوڑ دیا ہے۔اپنے استعفیٰ میں شرما نے کہا کہ انہوں نے ادارے کے مفاد میں اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے کی ہر ممکن کوشش کی ہے۔
انہوں نے کہا، "میں ڈی ڈی سی اے کے صدر کے طور پر اپنی مدت کے دوران مجھ پر اعتمادکرنے کے لئے سب کا شکریہ ادا کرتاہوں۔ اپنی چھوٹی مدت میں میں نے اخلاص کے ساتھ ادارے کے مفاد میں اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے کی ہر ممکن کوشش کی ہے۔
شرما نے کہا کہ ان کا واحد ایجنڈا یونین کی بہتری تھا اور ہر پہلو میں شفافیت تھی، لیکن ڈی ڈی سی اے میں ایمانداری اور شفافیت کے اصولوں کے ساتھ چلنا ممکن نہیں ہے، جس سے میں نے کسی بھی قیمت پر سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں ہوں۔
شرما نے کہا کہ انہوں نے اپنے فرائض کی ادائیگی کرتے ہوئے بہت سے مسائل کا سامنا کیا۔
انہوں نے کہاکہ اپنے فرائض کو نبھاتے ہوئے اگرچہ مجھے کئی طرح کے ظلم و ستم کا سامنا کرنا پڑا۔ مجھے منصفانہ اور شفاف طریقے سے اپنے فرائض کی ادائیگی سے روکنے کی کوشش کی گئی۔ تاہم، کسی طرح میں صرف ایک ایجنڈے کے ساتھ آگے بڑھتا رہا کہ ارکان سے کئے گئے تمام وعدے پورے ہونے چاہئے۔ میں نے ہر وقت کرکٹ کے مفاد اور فلاح و بہبود کے لیے سر گرم رہا۔
شرما نے کہا کہ ایمانداری اور شفافیت، جس میں کسی بھی قیمت پر سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں ہوں۔ اسی لئے میں نے اپنے عہدے سے فوری طور پر استعفی دے دیا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ڈی ڈی سی اے کا پیسہ صرف کرکٹ کو فروغ دینے کے لئے خرچ کیا جانا چاہئے۔
قابل ذکر ہے کہ رجت شرما نے ڈی ڈی سی اے صدر کا عہدہ گزشتہ سال جولائی میں سنبھالا تھا۔ شرما کے بیس مہینے کی مدت میں کئی بار ان کے اور ڈی ڈی سی اے کے درمیان ہوئے اختلافات کی خبریں سامنے آئیں تھیں ۔ڈی ڈی سی اے کے صدر کے عہدے پر رہتے ہوئے رجت شرما ہی تھے جنہوں نے فیروز شاہ کوٹلہ کا نام بدل کر ارون جیٹلی اسٹیڈیم رکھنے کی سب سے پہلے تجویز پیش کی تھی۔


Popular posts
उन्होंने साथ ही देशवासियों से निवेदन करते हुए कहा कि मेरी एक और प्रार्थना है कि इस आयोजन के समय किसी को भी, कहीं पर भी इकट्ठा नहीं होना है। रास्तों में, गलियों या मोहल्लों में नहीं जाना है, अपने घर के दरवाजे, बालकनी से ही इसे करना है।
 جشن تکمیل حفظ قرآن:یہ بچے بنے حافظ قرآن، جان کر آپ کو بھی ہوگا فخر،والدین کو لوگ پیش کررہے مبارکباد
Image
دہشت گردوں کوفنڈنگ کرنے والی کمپنی سے بی جے پی نے لیا 10 کروڑ کا چندہ
Image
अमेरिकी दूतावास के प्रवक्ता ने इंडिया टुडे को बताया कि वो भारतीय स्वास्थ्य अधिकारियों के संपर्क में हैं. नई दिल्ली दूतावास के एक कर्मचारी के कोरोना वायरस की चपेट में आने की जानकारी है. हम भारतीय स्वास्थ्य अधिकारियों के साथ मिलकर इस कर्मचारी को उचित उपचार उपलब्ध कराने की कोशिश कर रहे हैं.
Image
आदेश में इस कार्रवाई का कारण नहीं बताया गया है लेकिन माना जा रहा है कि कोरोना वायरस के संक्रमण की आशंकाओं को खत्म करने के लिए यह कदम उठाया गया है। ऐसा ही आदेश गाजियाबाद और गौतमबुद्ध नगर के डीएम ने भी जारी किए हैं। राज्य सरकार ने सभी स्कूल और कॉलेज को बंद करने का निर्देश जारी किया गया था। उत्तर प्रदेश में इस वायरस से कुल 12 लोग संक्रमित पाए गए हैं। इसमें 11 भारतीय नागरिक हैं जबकि एक विदेशी शामिल व्यक्ति शामिल है। इनमें से ज्यादातर लोगों का इलाज दिल्ली के सफदरजंग अस्पताल में चल रहा है।