ہماری دنیا بیورو
نئی دہلی،14 نومبر: مرکزی وزیر نتن گڈکری نے مہاراشٹر میں جاری سیاسی بحران پر بڑا بیان دیا ہے۔جمعرات کو مہاراشٹر پہنچے نتن گڈکری نےکہا کہ کرکٹ اور سیاست میں سب کچھ ممکن ہے۔ کبھی آپ کو لگتا ہے کہ آپ میچ ہار رہے ہیں لیکن نتیجہ ایک دم پلٹ جاتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ابھی میں دہلی سے آیا ہوں، ابھی مجھے مہاراشٹر کی سیاست کے بارے میں پوری جانکاری نہیں ہے۔ وہیں مرکزی وزیر سے جب یہ پوچھا گیا کہ اگر ریاست میں غیر بی جے پی کی حکومت بنتی ہے تو مرکزی منصوبوں کا کیا ہوگا۔ مرکزی وزیر نے کہاکہ حکومت بدلتی رہتی ہے لیکن منصوبہ جاری رہتا ہے۔ مجھے اس سے کوئی پریشانی نہیں ہے۔ حکومت کسی کی بھی بنے ہم مثبت پالیسیوں کی حمایت کریں گے۔
حال ہی میں مہاراشٹر میں اکثریت ملنے کے بعد وزیراعلی کے عہدہ پر تنازعہ کی وجہ سے بی جے پی - شیوسینا کا اتحاد ٹوٹ چکا ہے۔