دگ وجے سنگھ نے الیکشن کمیشن سے پوچھا کب سمجھوگے؟ مودی بھگتوں سے بھی سوال


ہماری دنیا بیورو


بھوپال: سابق وزیر اعلی دگ وجے سنگھ وہاٹس ایپ جاسوسی کے معاملہ میں مودی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔انہوں نے اسے ووٹوں کی چوری سے جوڑتے ہوئے مودی حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کیا ہے۔
سابق وزیر اعلی دگ وجے سنگھ نے ہفتہ کو ایک نیوز ویب سائٹ پر شائع آرٹیکل کو ٹویٹر پرشیئرکیا ہے، جس کا عنوان ہے'جاسوسی کے غیر قانونی کھیل میں مودی حکومت فیل؟ اس کے ساتھ ہی دگوجے سنگھ نے لکھا ہے کہ اس مضمون کو ضرور پڑھیں۔ آج کے دور میں کوئی بھی چیز جس میں چپ لگی ہے، محفوظ نہیں ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک انگریزی اخبار میں شائع مضمون شیئر کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے'یہ انتہائی سنگین معاملہ ہے، جس پر سپریم کورٹ کو فوری طور پر از خود نوٹس لینا چاہئے' کسے پتہ معزز جج کی بھی نگرانی کی جا رہی ہو۔



ویب سائٹ اور اخبار کا حوالہ دینے کے بعد دگ وجے سنگھ نے ٹویٹ کیا ہے' دنیا کے کسی بھی کونے میں بیٹھ کر آپ کے بینک سے فنڈز چرایا جا سکتا ہے ڈیٹا چرایا جا سکتا ہے ہر چیز چرائی جا سکتی ہے۔ آپ کے ووٹوں کو بھی! الیکشن کمیشن نہ جانے کب سمجھے گا، یا سمجھتے ہوئے بھی نادان بنا ہوا ہے؟ میرا مودی بھکتوں سے سوال ہے کیا آپ چاہتے ہیں کہ کوئی غیر ملکی حکومت یہ طے کرے کہ ہندوستان میں کس کی حکومت بننی چاہئے؟ کیا یہی آپ کی حب الوطنی ہے؟ کچھ تو سوچو!۔


Popular posts
بابری مسجد ملکیت معاملہ:جانئے مسلم فریق نے’ مولڈنگ آف ریلیف ‘پرسپریم کورٹ سے کیا مطالبہ کیا
Image
سپریم کورٹ کے فیصلے کا کچھ حصہ ہمارے حق میں ہے، مسلمان بورڈ کی ہدایات کا انتظارکریں:مولانا ولی رحمانی
Image
पीएम मोदी ने कहा कि ये लॉकडाउन का समय जरूर है, हम अपने अपने घरों में जरूर हैं, लेकिन हम में से कोई अकेला नहीं है। 130 करोड़ देशवासियों की सामूहिक शक्ति हर व्यक्ति के साथ है। उन्होंने कहा कि हमारे यहां माना जाता है कि जनता जनार्दन, ईश्वर का ही रूप होती है। इसलिए जब देश इतनी बड़ी लड़ाई लड़ रहा हो, तो ऐसी लड़ाई में बार-बार जनता रूपी महाशक्ति का साक्षात्कार करते रहना चाहिए।
جامعہ سلفیہ بنارس میں بین الاقوامی سمینار،سعودی جامعات کے مہمانوں کواستقبالیہ
Image
مودی کے چہیتے افسر نے لی تھی رشوت ،پالیگراف ٹیسٹ میں تصدیق
Image