رافیل معاملہ : سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بی جے پی کانگریس پر حملہ آور


رافیل معاملہ : سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بی جے پی کانگریس پر حملہ آور
نئی دہلی، 14 نومبر (ہماری دنیا )۔
رافیل جنگی طیارے پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بی جے پی کانگریس پر حملہ آور ہو گئی ہے ۔پے در پے پریس کانفرنس کے ذریعہ بی جے پی نے راہل گاندھی سے ملک سے بھی معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
 بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے رافیل جنگی طیارے کی خریداری معاملے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کانگریس پارٹی پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ راہل گاندھی کو ملک سے معافی مانگنی چاہئے۔ مرکزی وزیر قانون روی شنکر پرساد نے جمعرات کو کہا کہ کانگریس پارٹی باضابطہ طور پر ملک سے معافی مانگے اور راہل گاندھی کو بھی ملک سے معافی مانگنی چاہئے۔
بی جے پی ہیڈ کوارٹر میں منعقد پریس کانفرنس میں روی شنکر پرساد نے کانگریس پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ جن کے ہاتھ مکمل طور پر بدعنوانی میں رنگے ہوئے ہیں، ملک کی سلامتی سے جنہوں نے کھلواڑ کیا ہے، وہ اپنے اسپانسر سیاسی پروگرام کو عدالت میں انصاف کا مطالبہ سے طور پر پیش کر رہے تھے۔
چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی قیادت والی تین ججوں کی بنچ نے جمعرات کو رافیل سودے پر سماعت کی۔ بنچ نے کہا کہ اس معاملے میں علیحدہ جانچ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے بعد روی شنکر پرساد نے کہا کہ عدالت عظمیٰ نے رافیل معاملے پر پورے عمل کو نظیر اور مکمل بتایا۔ عدالت نے جنگی طیاروں کی خریداری میں قیمت کے عمل کو بھی درست بتایا۔ اس کے ساتھ سپریم کورٹ نے آف سیٹ کی کارروائی کوبھی درست ٹھہرایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی نے عدالت کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر اعظم مودی چور ہیں۔ جب راہل سپریم کورٹ سے ہار گئے تو انہوں نے اسے لوک سبھا انتخابات میں اپنا اہم مسئلہ بنایا اور یہاں تک کہا کہ سپریم کورٹ نے ہمارے مقبول اور ایماندار لیڈر کو چور کہا ہے۔ پرساد نے کہا کہ راہل گاندھی جھوٹ بول رہے تھے یہ آج عدالت عظمیٰ میں ثابت ہو گیا ہے۔مرکزی وزیر نے کہا کہ آج ملک یہ جاننا چاہتا ہے کہ وہ کون سی طاقتیں تھیں جو راہل گاندھی کے پیچھے کھڑی تھیں۔



وہیں، بی جے پی کے ایگزیکٹو چیئرمین جے پی نڈا نے کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد ٹویٹ کر کہا کہ سپریم کورٹ نے رافیل معاملے میں نظر ثانی کی درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے کہا کہ راہل گاندھی کو مکمل فرمان پڑھے بغیر کوئی سیاسی تبصرہ نہیں کرنی چاہئے اور انہیں مستقبل میں ہوشیار رہنا چاہئے۔نڈا نے کہا کہ سڑک سے لے کر پارلیمنٹ تک راہل گاندھی اور ان کی پارٹی نے ملک کو گمراہ کرنے کی کوشش کی لیکن سچ کی جیت ہوئی۔


Popular posts
بابری مسجد ملکیت معاملہ:جانئے مسلم فریق نے’ مولڈنگ آف ریلیف ‘پرسپریم کورٹ سے کیا مطالبہ کیا
Image
سپریم کورٹ کے فیصلے کا کچھ حصہ ہمارے حق میں ہے، مسلمان بورڈ کی ہدایات کا انتظارکریں:مولانا ولی رحمانی
Image
पीएम मोदी ने कहा कि ये लॉकडाउन का समय जरूर है, हम अपने अपने घरों में जरूर हैं, लेकिन हम में से कोई अकेला नहीं है। 130 करोड़ देशवासियों की सामूहिक शक्ति हर व्यक्ति के साथ है। उन्होंने कहा कि हमारे यहां माना जाता है कि जनता जनार्दन, ईश्वर का ही रूप होती है। इसलिए जब देश इतनी बड़ी लड़ाई लड़ रहा हो, तो ऐसी लड़ाई में बार-बार जनता रूपी महाशक्ति का साक्षात्कार करते रहना चाहिए।
جامعہ سلفیہ بنارس میں بین الاقوامی سمینار،سعودی جامعات کے مہمانوں کواستقبالیہ
Image
مودی کے چہیتے افسر نے لی تھی رشوت ،پالیگراف ٹیسٹ میں تصدیق
Image