نئی دہلی:بابری مسجد ملکیت معاملہ پر سپریم کورٹ کل یعنی (ہفتہ ) کو 10:30بجے اپنا فیصلہ سنائے گا۔ واضح رہے کہ اس معاملہ سپریم کورٹ اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔
بتادیں کہ وزارت داخلہ نے تمام ریاستوں کو مستعد رہنے کی ہدایت دی ہے ۔ وزارت داخلہ کے ایک افسر نے نام شائع نہ کرنے کی شرط پر ایک پرائیویٹ ٹی وی چینل کو بتایا کہ سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کو ایک ہی مشورہ دیا گیا ہے۔
اجودھیا میں دفعہ 144 نافذ ہے۔ سیکورٹی کے پختہ انتظامات کیے گئے ہیں۔ سی آر پی ایف کے 4 ہزار جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے۔