اس  معاملے میں بی سی سی آئی کے صدر گنگولی کو ملی کلین چٹ


نئی دہلی، 17 نومبر۔ مفادات کے تصادم معاملے میں ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر سوربھ گانگولی کو بڑی راحت ملی ہے۔ اس معاملے میں ایتھکس آفیسر اور لوک پال ڈی جین نے گنگولی کو کلین چٹ دے دی ہے۔
بتا دیں کہ بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن (سی اے بی ) کے سابق صدر گانگولی نے سی اے بی کے صدر کے طور پر اپنا استعفی اس سیکرٹری ابھیشیک ڈالمیا کے حوالے کر دیا تھا۔ جین کے مطابق، گانگولی کے استعفی دینے کے بعد ان سے متعلق کسی طرح کا مفادات کا ٹکراو ¿ کا مسئلہ نہیں بنتا ہے۔


تیسرے ہی دن بنگالی ٹائیگرس کے اکھڑ گئے پاوں،اندور میں ملی شرمناک شکست


اس خاتون بلے باز نے توڑ دیا سچن تندولکر کا 30 سالہ پرانا ریکارڈ


دادا نے آتے ہی شروع کردی دادا گیری، یہاں شاستری کی نوانٹری
جین نے اپنے حکم میں کہا، "میرے خیال میں، گانگولی کو لے کر کسی بھی طرح کے 'مفادات کا ٹکراو' کا مسئلہ ایتھکس افسر کے لئے غور کرنے کے قابل نہیں ہے۔ لہذا موجودہ شکایت کو نمٹا یاجاتا ہے۔ اس حکم کی شکایت عرضیاں، گانگولی اور بی سی سی آئی کو بھی بھیجی جاتی ہیں۔قابل ذکر ہے کہ جین نے کچھ ہی دن پہلے ایک اور راہل دراوڑ کو بھی اس معاملے میں کلین چٹ دی تھی۔


واضح رہے کہ سوروگانگولی نے بی سی سی آئی کا صدر بننے کے بعد سے ہی سخت فیصلے لینے شروع کردیئے تھے۔  اس سے پہلے سوربھ گانگولی نے لوڈھا کمیٹی کی سفارشات کے مدنظر صاف کردیا ہے کہ ٹیم انڈیا کے کوچ روی شاستری سلیکشن کمیٹی کی میٹنگ میں حصہ نہیں لیں گے