ہماری دنیا بیورو
نئی دہلی: بابری مسجد ملکیت تنازعہ معاملہ پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے والا ہے۔فیصلہ سے مودی کی مرکزی حکومت پوری طرح مستعد ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کابینہ کے ساتھ میٹنگ کی اور وزرا کو مشورہ دیا کہ اکسانے والی بیان بازی نہیں ہونی چاہئے۔ عدالت کے فیصلے سے پہلے ملک میں ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے جارہے ہیں۔
وزیراعظم نے کابینہ کی میٹنگ میں وزراء سے کہا کہ اجودھیا معاملے پر بلا وجہ بیان بازی نہیں ہونی چاہئے۔ ساتھ ہی وزیراعظم نے اجودھیا معاملے پر آنے والے فیصلے کے سلسلے میں ملک میں امن وامان کو قائم رکھنے کی اپیل کی۔
ادھر حکومت نے این ڈی اے کے وزراء اور ممبران پارلیمنٹ کو بھی سپریم کورٹ کے فیصلے کے پیش نظر اپنے اپنے حلقہ میں رہنے کی ہدایت دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی فیصلے کے کچھ دن بعد امن و امان بنائے رکھنے کی اپیل کی ہے۔