ہماری دنیا بیورو
بنگلور، 15 نومبر: وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا نے جمعہ کو صاف طور پر کہا کہ شواجی نگر ممبر اسمبلی آر روشن بیگ کو بی جے پی آئندہ اسمبلی ضمنی انتخابات میں ٹکٹ نہیں دے گی۔ روشن بیگ دیگر نااہل باغی ممبران اسمبلی کے ساتھ بی جے پی میں شامل ہونے کی امید لئے بیٹھے تھے۔بیگ کو شواجی نگر حلقہ سے ضمنی انتخاب لڑنے کے لئے بی جے پی کے ٹکٹ کی بھی امید تھی۔
رافیل معاملہ : سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بی جے پی کانگریس پر حملہ آور
اگر آپ شوگر کے مریض ہیںتو ان مشوروں پر ضرور کریں عمل، ہوگا زبردست فائدہ
رافیل ڈیل معاملےمیں بھی مودی حکومت کو مل گئی راحت، نظرثانی کی عرضیاں خارج
وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا نے کہا کہ انہوں نے بیگ سے تفصیل سے بات چیت کی ہے۔انہیں سمجھایا کہ حالات کو دیکھتے ہوئے بی جے پی انہیں ٹکٹ نہیں دے پائے گی۔ میں نے ان سے ہمارے امیدوار سابق کونسلر ایم سرون کے حق میں کام کرنے کی درخواست کی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ روشن بیگ کا نام آئی ایم اے انوسٹمنٹ گھوٹالے میں آیا اور آر ایس ایس کارکن رودرےش کے قتل کے معاملے میں ان کے خلاف الزام لگے تھے۔بیگ کو خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) کی طرف سے حراست میں لیا گیا تھا جو آئی ایم اے گھوٹالے کی جانچ کر رہی تھی۔ جمعرات کو وزیر ایس ایشورپا نے بھی صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم روشن بیگ کو کسی بھی قیمت پر پارٹی میں نہیں چاہتے اور میں اس کی کوئی وجہ نہیں بتانا چاہتا۔