مودی کے چہیتے افسر نے لی تھی رشوت ،پالیگراف ٹیسٹ میں تصدیق


ہماری دنیا بیورو
نئی دہلی:سی بی آئی میں نمبر دو رہے راکیش استھانہ کے خلاف چل رہی رشوت خوری کی تحقیقات میں نیا انکشاف ہوا ہے۔ رشوت دینے کے ملزم اور حیدرآباد کے کاروباری ستیش بابو ثناءکے پالی گراف ٹیسٹ میں رشوت دینے کی تصدیق ہوئی ہے۔ اسی سال مارچ میں 12 اور 13 تاریخ کو ستیش بابو ثناءکی پالی گراف ٹیسٹ کیا گیا تھا۔سناء نے ہی گزشتہ سال اس کی شکایت کی تھی، جس کی بنیاد پر راکیش استھانہ کے خلاف کیس درج کیا گیا تھا۔ ثناءنے تب دعویٰ کیا تھا کہ گوشت کاروباری معین قریشی کو بچانے کے لئے ایک تاجر کے ذریعے سال 2016 میں راکیش استھانہ کو رشوت دیا تھا۔
دہلی ہائی کورٹ نے سی بی آئی کو آٹھ دسمبر تک راکیش استھانہ کیس کی تحقیقات کرنے کا حکم دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جانچ ایجنسی نے معاملے میں زیادہ تر حصے کی تفتیش مکمل کر لی ہے اور امریکہ اور یو اے ای کو بھیجے گئے خط روزری (LR) کے جواب کا انتظار کر رہی ہے۔ایجنسی نے ثناءکے علاوہ کیس میں مبینہ بچولیا منوج پرساد کے سسر سنیل متل اور بھائی سومےشور شریواستو کا بھی بالترتیب 8 اور 13 مارچ کو پالی گرافی ٹیسٹ کرایا ہے۔ اس کیس سے جڑے ایک اور اہم گواہ پنیت کھربندا کا ایجنسی نے دو بار 7 مارچ اور 5 اپریل کو پلگراپھ ٹیسٹ کروایا ہے۔
اپریل کے تیسرے ہفتے میں مرکزی فورینسک سائنس لےبورےٹری کی فارینسک بیان اینالسس رپورٹ اور فارینسک نفسیاتی تجزیہ کی بنیاد پر یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ ثناء اور کھربندا نے سی بی آئی افسر سے من پسند جانچ رپورٹ لکھوانے کے مقصد پیسے دیئے ہیں۔ معاملے میں متل اور شریواستو کے پالی گرافی ٹیسٹ پر کوئی حتمی رائے نہیں بن سکی کیونکہ ان کے بیان ناکافی تھے اور تحقیقات کے بارے میں ان کے پاس اس کی اطلاع نہیں تھی۔اس سال جنوری میں سی بی آئی نے دہلی کے پٹیالہ ہاوس کورٹ میں ایک درخواست دی تھی، جس میں ملزم اور مدعی کا پالی گرافی ٹیسٹ کرانے کے لئے رضامندی مانگی گئی تھی۔ اس معاملے میں رشوت دینے کے ملزمان نے پالی گرافی ٹیسٹ کی رضامندی ظاہرکی جبکہ منوج پرساد، (جس نے رشوت کے پیسے کو قبول کرنے کا الزام لگایا) نے پالی گرافی ٹیسٹ سے انکار کر دیا تھا۔


Popular posts
जनता जनार्दन, ईश्वर का ही रूप होती है प्रधानमंत्री ने कहा कि लॉकडाउन के दौरान आप सभी ने जिस प्रकार अनुशासन और सेवा भाव दोनों का परिचय दिया है वो अभूतपूर्व है। शासन प्रशासन और जनता ने इस स्थिति को अच्छे ढंग से संभालने का पूरा प्रयास किया है।
भारत में कोरोना वायरस से संक्रमित लोगों की संख्या 107 हो गई है। भारत सरकार की तरफ से जारी आंकड़ों के मुताबिक सबसे ज्यादा मामले केरल से सामने आए हैं। वहां 22 लोग कोविड19 पॉजिटिव पाए गए हैं। वहीं देश में दो और पूरी दुनिया में 6 हजार से अधिक लोगों की मौत इस बीमारी के संक्रमण से हो चुकी है।
فیس میں اضافہ کے خلاف جے این یو طلباء کا پارلیمنٹ مارچ شروع، توڑدی پولس بیریکیٹنگ
Image
अमेरिकी दूतावास के प्रवक्ता ने इंडिया टुडे को बताया कि वो भारतीय स्वास्थ्य अधिकारियों के संपर्क में हैं. नई दिल्ली दूतावास के एक कर्मचारी के कोरोना वायरस की चपेट में आने की जानकारी है. हम भारतीय स्वास्थ्य अधिकारियों के साथ मिलकर इस कर्मचारी को उचित उपचार उपलब्ध कराने की कोशिश कर रहे हैं.
Image
आदेश में इस कार्रवाई का कारण नहीं बताया गया है लेकिन माना जा रहा है कि कोरोना वायरस के संक्रमण की आशंकाओं को खत्म करने के लिए यह कदम उठाया गया है। ऐसा ही आदेश गाजियाबाद और गौतमबुद्ध नगर के डीएम ने भी जारी किए हैं। राज्य सरकार ने सभी स्कूल और कॉलेज को बंद करने का निर्देश जारी किया गया था। उत्तर प्रदेश में इस वायरस से कुल 12 लोग संक्रमित पाए गए हैं। इसमें 11 भारतीय नागरिक हैं जबकि एक विदेशी शामिल व्यक्ति शामिल है। इनमें से ज्यादातर लोगों का इलाज दिल्ली के सफदरजंग अस्पताल में चल रहा है।