تعلیم کے حصول کے وقت ہمیں کن کن چیزو ں پر نگاہ رکھنی چاہئے،یہ جاننے کیلئے خبرضرور پڑھیں


رضوان سلمانی /ہماری دنیا بیورو
دیوبند:سماجی تنظیم نیشنل ویلفیئر گرام ادیوگ کے زیراہتمام مرکزی حکومت کی وزارت برائے اقلیتی امور کے اشتراک سے ”مسلم طالبات میں ابتدائی تعلیم کے مسائل“ کے عنوان سے دو روزہ سیمینار کے انعقاد کیاگیا، جس میں مسلم سماج کو تعلیم کے تئیں بیدار رہنے اور بچیوں کو اعلیٰ تعلیم یافتہ بنانے پر زور دیاگیا ۔عیدگاہ روڈ پرواقع شیخ الہند ہال میں منعقد سیمینار میں دارالعلوم وقف دیوبند کے استاذ اور ممتاز قلمکار و مصنف مولانا نسیم اختر شاہ قیصر نے کہاکہ ہمیں تعلیم کی اہمیت اور اس کی افادیت کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ اس ترقی یافتہ دور میں بھی یہ المناک صورتحال ہے کہ ہم مسلمانوں کو تعلیم کی اہمیت سے واقف کرارہے ہیں جبکہ یہ مرحلہ کئی دہائیوں قبل طے ہوجانا چاہئے تھا، پھر اس کے بعد ہمیں کونسی تعلیم حاصل کرنی ہے اور ہمارا ہدف کیا ہونا چاہئے اگاہی لازمی اور ضروری ہے۔ ہم بے سمت چلنے کے عادی ہیںاور بغیر سوچے سمجھے میدان کاانتخاب کرتے ہیں، جس کا نتیجہ مایوسی ،محرومی اور ناکامی کی صورت میں سامنے آتاہے۔ عصری تعلیم کے حصول کے وقت ہمیں ان کورسز کا انتخاب کرنا چاہئے جن کی ہمارے سماج اور معاشرہ کو ضرورت ہے اور جن معاش کے مسائل قریب ترین اور مضبوط طریقہ پر متعلق ہیں۔اسی کے ساتھ ہمیں اس پر بھی نگاہ رکھنے کی ضرورت ہے کہ حکومت کی کونسی اسکیمیں اقلیتوں کے لئے شروع کی گئی ہیں اور ہم ان سے کس طرح اور کس حد تک فائدہ اٹھاسکتے ہیں ،اسلئے کہ بعد مرتبہ ہماری مشکلات اور تنگیوں کی وجہ سے ہماری بچیاں مزید اور انتہائی تعلیم حاصل کرنے میں ناکام رہتی ہیں اگر وہ حکومت کی جانب سے دی گئی رعایتوں اور سہولتوں کا فائدہ ان کاتعلیمی سفر کامیابیوں منتج ہو،لیکن افسوس ہے کہ مسلمان نہ تعلیم کی طرف آتا اور نہ اسے ان اسکیموں کا علم جن کے ذریعہ اس کے تعلیمی راستہ آسان اور سہل ہوسکتے ہیں اسلئے یہ ضروری کہ طالبات بھی اور ان کے سرپرست بھی ان اسکیموں سے آگاہ رہیں اور اپنے بچوں کے لئے اس لائن کا انتخاب کریں جو وہ اپنے لئے پسند کریں اور جن سے ان کی دلچسپی واضح ہوسکے۔ پبلک گرلز انٹرکالج کی پرنسپل صباءحسیب صدیقی نے کہاکہ آج کے دور میںلڑکوں کے ساتھ ہی لڑکیوں کا بھی تعلیم یافتہ ہونا بیحد ضروری ہے، انہوں نے کہاکہ تعلیم یافتہ لڑکی دو خاندانوں کو روشن کرتی ہے، انہوں نے کہاکہ اگر لڑکیاں تعلیم ہونگی تو ہی خاندان اور سماج میں تعلیم کا گراف اونچا ہوگا،اس سے سماج ترقی کریگا، اسلئے ہمیں لڑکیوں کی تعلیم پر خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ٹیچر نوشاد عرشی نے کہاکہ ہمیں بچیوں کے لئے ہدف مقرر کرکے انہیں تعلیم دلانی چاہئے تاکہ وہ اپنی زندگی میں کامیابی کے راستہ پر ترقی کے ساتھ آگے بڑھ سکیں، تنظیم کے چیئرمین محمدعارف خان نے کہاکہ موجودہ وقت میں مسلمانوں کا تعلیمی گراف ان کی آبادی کے مقابلہ میں بہت کم ہے، جس کے بارے میں سماج کو سنجیدگی کے ساتھ غورو فکر کرنا ہوگا۔ محکمہ اقلیتی فلاح و بہبود کے ضلع آفیسر شیام دھر گپتا نے اقلیتوں کی تعلیم کے سلسلہ میں تفصیل سے روشنی ڈالی اور تعلیم کی سطح کو اونچا اٹھانے پر زور دیا۔انہوں نے اقلیتوں مختلف اسکیموں کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے طلبہ و طالبات سے ان اسکیموں سے استفادہ کرنے کی اپیل کی۔ پروگرام کی نظامت کرتے سید وجاہت شاہ نے کہاکہ تعلیم زندگی کا ایک اہم حصہ ہے، تعلیم کے ذیعہ انسان زندہ رہنے کے ہنر سے واقف ہوتا اور زندگی کے مختلف میدانوں میں اسے بہترین رہنمائی حاصل ہوتی ہے، انہوں نے کہاکہ معاشرہ کی ترقی اور کامیابی کے لئے گھروں سے تعلیم کا سلسلہ شروع ہونا ضروری ہے،والدین خاص طورسے والدہ کی فکرمندی اس سلسلہ میں زیادہ مفید اور بہتر ہے ،طالبات کی ذہن سازی کی جائے اور انہیں تعلیم کی اہمیت سے روشناس کیا جائے۔ اس موقع پر صوفیہ،شینم خان،ہدیٰ خان،فریحہ،عبدالغفارخان،بدرالاسلام،ہما خان،شگفتہ خان،شائستہ پروین، ندیٰ،یاسر عثمانی وغیرہ موجودرہے۔ 


Popular posts
بابری مسجد ملکیت معاملہ:جانئے مسلم فریق نے’ مولڈنگ آف ریلیف ‘پرسپریم کورٹ سے کیا مطالبہ کیا
Image
سپریم کورٹ کے فیصلے کا کچھ حصہ ہمارے حق میں ہے، مسلمان بورڈ کی ہدایات کا انتظارکریں:مولانا ولی رحمانی
Image
पीएम मोदी ने कहा कि ये लॉकडाउन का समय जरूर है, हम अपने अपने घरों में जरूर हैं, लेकिन हम में से कोई अकेला नहीं है। 130 करोड़ देशवासियों की सामूहिक शक्ति हर व्यक्ति के साथ है। उन्होंने कहा कि हमारे यहां माना जाता है कि जनता जनार्दन, ईश्वर का ही रूप होती है। इसलिए जब देश इतनी बड़ी लड़ाई लड़ रहा हो, तो ऐसी लड़ाई में बार-बार जनता रूपी महाशक्ति का साक्षात्कार करते रहना चाहिए।
جامعہ سلفیہ بنارس میں بین الاقوامی سمینار،سعودی جامعات کے مہمانوں کواستقبالیہ
Image
مودی کے چہیتے افسر نے لی تھی رشوت ،پالیگراف ٹیسٹ میں تصدیق
Image