بہار میں چھٹھ پوجا کے دوران بھگدڑ، دو بچوں کی موت


ہماری دنیا بیورو


نئی دہلی: بہار کے اورنگ آباد میں چھٹھ پوجا کے دوران بھگدڑ مچ گیا اس دوران دو بچوں کی موت ہوگئی۔اس حادثے میں کئی لوگوں کے زخمی ہونے کی بھی خبر ہے۔ یہ حادثہ دیو بلاک صدر دفتر واقع سوریہ کنڈ کے پاس واقع ہے۔ پولس نے ابھی تک بھگدڑ کی وجہ نہیں بتائی ہے۔ لیکن پولس کا کہنا ہے کہ امید سے زیادہ بھیڑ ہونے کی وجہ سےافراتفری پھیل گئی۔


واضح رہے کہ اس سے پہلے سال 2012 میں بہار کی راجدھانی پٹنہ میں بھی چھٹھ پوجا کے موقع پر حادثہ پیش آیا تھا جس میں 18 لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔


 


مودی حکومت کی حرکتیں نہایت ہی شرمناک اور غیر آئینی 


ہماری دنیابیورو


نئی دہلی: کانگریس کی کارگزار صدر سونیا گاندھی نے وہاٹس ایپ جاسوسی معاملے پر نریندر مودی حکومت پر بڑا حملہ بولا ہے۔ سونیا گاندھی نے دہلی میں پارٹی لیڈروں کی میٹنگ میں کہا کہ نریندر مودی حکومت نے اسرائیلی سافٹ ویئر پیگاسس سے سب کی جاسوسی کروائی ہے۔ سونیا گاندھی نے کہا کہ ایسا کرنا نہ صرف غیر آئینی ہے بلکہ شرمناک بھی ہے۔ سونیا گاندھی نے پارٹی لیڈروں کی ایک میٹنگ میں کہا کہ یہ انکشاف بے حد چونکانے والا ہے۔


سونیا گاندھی نے پارٹی لیڈروں کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کئی ایسے مدعے ہیں جسے آپ جانتے ہیں۔تازہ چونکانے والا انکشاف یہ ہے کہ مودی حکومت نے اسرائیل سے جو پیگاسس سافٹ ویئر حاصل کیا ہے اس سے سماجی کارکنان، صحافی اور سیاسی رہنماؤں کی جاسوسی کی گئی اور ان پر نظر رکھی گئی۔یہ کام نہ صرف غیر آئینی ہے بلکہ شرمناک بھی ہے۔