بابری مسجد پر فیصلے کی گھڑی: چیف جسٹس نے یوپی میں سیکورٹی کے صورتحال کا لیا جائزہ


ہماری دنیا بیورو
نئی دہلی، 08 نومبر:سپریم کورٹ کے چیف جسٹس رنجن گگوئی نے اتر پردیش کے ڈی جی پی وپی سنگھ اور چیف سکریٹری راجندر تیواری سے جمعہ کو ملاقات کی۔یہ ملاقات سپریم کورٹ میں ہوئی۔ چیف جسٹس نے بابری مسجد تنازعہ پر فیصلہ سے قبل یوپی میں سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ چیف جسٹس نے پوچھا کی اجودھیا اور یوپی کے دیگر حساس علاقوں کا موجودہ صورت حال کیا ہے۔کیا مذہبی رہنماؤں کو اعتماد میں لیا گیا ہے۔ پولس اور سیکورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کیلئے کس طرح کے قدم اٹھائے جارہے ہیں۔مرکز اور ریاستی حکومت سیکورٹی کے معاملے پر بات چیت کررہے ہیں کی نہیں۔


بابری مسجد تنازع پر فیصلے کو لے کر یوگی حکومت سے لے کر پورا انتظامیہ ہائی الرٹ پر ہے۔ اسسلسلے میں ریاستکے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ جمعرات کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تمام اضلاع کے ضلع افسران اور پولیسسپرنٹنڈنٹ کے ساتھ سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
وہیں، مرکزی وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق، بابری مسجد تنازعہ کے فیصلے کو دیکھتے ہوئے تمام ریاستوں کو ایڈوائزری جاری کیا گیا ہے۔ تمام ریاستوں کو فیصلے کے سلسلے میں الرٹ رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اضافی سیکورٹی کے لئے وزارت داخلہ نیم فوجی دستوں کی 40 کمپنیاں بھیج رہی ہے۔ ان 40 کمپنیوں میں 4000 پیرا ملٹری فورس کے جوان شامل ہوں گے۔


وکلاءاور پولیس میں تصادم: ان افسران پرگرا گاج،پھر بھی عدالت میں کام کاج ہے ٹھپ


اب دہلی کی سڑکوں پر دوڑیں گی میں عالمی معیار کی بسیں،آپ بھی کہیں واہ کیجریوال واہ


مہاراشٹر میں کیوں خوف زدہ ہیں تمام اپوزیشن پارٹیاں،شیوسینا نے اٹھایاسخت قدم


اس تاریخی کالج کے طلباءوطالبات نے بتائے موجودہ وقت میں بدعنوا نی سے نمٹنے کے طریقے


۔6 ہزار لوگوں کو لال کارڈ


اتر پردیش پولیس نے بریلی زون میں 6 ہزار سے زیادہ ایسے لوگوں کی نشاندہی کی ہے جو فیصلے کے بعد تشدد برپا کر سکتے ہیں۔ ایسے شرارتی عناصر کو لال کارڈ جاری کیا گیا ہے، یعنی ان پر پولیس کی سخت نگرانی رہے گی۔برےلی زون کے شہر شاہجہاں پور، بدایوں، پیلی بھیت، رامپور، مرادآباد، سنبھل، امروہہ اور بجنور میں 4 ہزار سے زائد ایسے لوگنشان زد کئے گئے ہیں ، یہ وہ لوگ ہیں جو ہنگامہ کروا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ 90 ایسے مقام نشان زد کئے گئے ہیں جو حساس ہیں۔
ایودھیا پر فیصلے سے قبل امبیڈکر نگر کے مختلف کالجوں میں 8 عارضی جیل بنائے گئےہیں، انتظامیہ نے ایسا فیصلہ سیکورٹی کے پیش نظر لیا ہے۔ اجودھیا میں پہلے سے ہائی الرٹ ہے اور جگہ جگہ جوانوں کی تعیناتی کی گئی ہے۔ انتظامیہ ہر صورتحال سے نمٹنے کے لئے پوری طرح مستعد ہیں، حساس معاملہ ہونے کی وجہ سے احتیاطا ایسا کیا گیا ہے۔


 


Popular posts
بابری مسجد ملکیت معاملہ:جانئے مسلم فریق نے’ مولڈنگ آف ریلیف ‘پرسپریم کورٹ سے کیا مطالبہ کیا
Image
سپریم کورٹ کے فیصلے کا کچھ حصہ ہمارے حق میں ہے، مسلمان بورڈ کی ہدایات کا انتظارکریں:مولانا ولی رحمانی
Image
पीएम मोदी ने कहा कि ये लॉकडाउन का समय जरूर है, हम अपने अपने घरों में जरूर हैं, लेकिन हम में से कोई अकेला नहीं है। 130 करोड़ देशवासियों की सामूहिक शक्ति हर व्यक्ति के साथ है। उन्होंने कहा कि हमारे यहां माना जाता है कि जनता जनार्दन, ईश्वर का ही रूप होती है। इसलिए जब देश इतनी बड़ी लड़ाई लड़ रहा हो, तो ऐसी लड़ाई में बार-बार जनता रूपी महाशक्ति का साक्षात्कार करते रहना चाहिए।
جامعہ سلفیہ بنارس میں بین الاقوامی سمینار،سعودی جامعات کے مہمانوں کواستقبالیہ
Image
مودی کے چہیتے افسر نے لی تھی رشوت ،پالیگراف ٹیسٹ میں تصدیق
Image