سرینگر، 21 نومبر (ایجنسیاں)۔
وادی میں معمول پرآتے حالات کو دیکھ کر سرحد پار بیٹھے دہشت گردوں کے آقا بوکھلا گئے ہیں اور آئے دن اپنے ساتھی دہشت گردوں کو کسی نہ کسی واردات کو انجام دینے کا نیا فرمان دیتے ہیں۔ اسی کے سبب دہشت گردوں نے جہاں ایک طرف شہر کے ڈاﺅن ٹاﺅنعلاقے کے رضیہ کدل میں بدھ کی رات دو دکانوں میں پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، دوسری طرف سوورا علاقے میں پھل کی کچھ ریہڑیوں کو بھی آگ کے حوالے کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ دہشت گردوں نے سری نگر کے ڈاﺅن ٹاو ¿ن، گاندربل اور اننت ناگ میں دیواروں پر پوسٹر لگائے جس میں بند کا فرمان دیا گیا ہے اور فرمان نہ ماننے والوں کو سنگین نتائج بھگتنے کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔
جمعرات کے روز دہشت گردوں کے بند کا فرمان درکنار کرکے وادی کشمیر میں دکانیں کھلی ہوئی ہیں۔ سرکاری کے ساتھ ساتھ نجی اسکولوں کھلنے سے بچے یونیفارم پہنے ہوئے اسکولوں کی جانب جاتے نظر آئے۔ اس دوران پوری وادی کشمیر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ جلد ہی انتظامیہ وادی میں براڈبینڈ سروس شروع کرنے جا رہا ہے۔ بدھ کے روز سری نگر کے پرانے شہر، گاندربل اور اننت ناگ میں دہشت گردوں کے بند کا فرمان جاری کرتے ہوئے پوسٹرچسپاں دیکھ کرانتظامیہ نے سیکورٹی انتظامات سخت کر دیئے۔ ساتھ ہی پوسٹر چسپاں کرنے والوں کی بڑے پیمانے پر تفتیش کے لئے مہم شروع کر دی ہے۔
وادی کشمیر میں جمعرات کے روز بھی امن رہا۔ سڑکوں پر اسکولوں کی پیلی گاڑیوں کے ساتھ تمام قسم کے گاڑیا ںدوڑ تی دکھائی دیں۔ اسکولوں میں پانچویں سے نویں اور گیارہویں کے امتحانات لئے جا رہے ہیں۔ ذاتی اور سرکاری دفاتر میں ملازمین کی حاضری تقریباً مکمل ہے۔ ریہڑی-پٹری والے گلی محلوں میں اپنا سامان لے کر نکلے ۔ لوگ روزانہ کے کاموں کے لئے اپنے گھروں سے باہر نکل چکے ہیں۔ سیب کی منڈیاں لگی ہوئی نظر آئیں اور ٹرکوں میں سیب بھرکر دوسری ریاستوں میں بھیجے گئے۔ وادی کشمیر میں لینڈ لائن فون سروس اور پوسٹ پیڈ موبائل سروس جاری ہے جبکہ پورے جموں و کشمیر میں موبائل انٹرنیٹ سروس احتیاط کے طور پر بند رکھی گئی ہے جسے مشروط طریقہ سے بحال کرنے کی کوشش انتظامیہ نے شروع کر دیئے ہیں۔
سرینگر-جموں قومی شاہراہ پر جمعرات کی صبح اننت ناگ ضلع میں دہشت گردوں کی طرف سے لگائے گئے آئی ای ڈی (دھماکہ خیز مواد) کو حفاظتی دستوں کی نگرانی سے ناکارہ کر دیا گیا۔ دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز کے قافلے اور عام لوگوں کی گاڑیوں کو نشانہ بنانے کے لئے ہائی وے پر آئی ای ڈی لگا رکھی تھی۔
کشمیر کی سڑکوں پر دہشت گردوں کا تانڈو، دوکانوں کو لگائی آگ