اقوام متحدہ میں بھارت کےاس مسلم نمائندے نے پاکستان کو ننگا کردیا


نیویارک / نئی دہلی، 20 نومبر۔  اقوام متحدہ میں بھارت کے مستقل نمائندے سید اکبر الدین نے کہا ہے کہ لشکر طیبہ، جیش محمد اور اسلامک اسٹیٹ جیسی دہشت گرد تنظیموں اور مجرم گروہوں کے درمیان اتحاد ہے۔ یہ اتحاد پوری دنیا کے لئے خطرہ ہے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کے روز اقوام متحدہ اور شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے درمیان تعاون ڈائیلاگ کے لئے منعقد ہ کانفرنس میں کہی۔ 
سیداکبرالدین نے کہا، مجرم گینگ اپنی غیر سماجی سرگرمیوں سے دہشت گرد تنظیموں کو فنڈز مہیا کراتے ہیں۔ منشیات کی اسمگلنگ، ہتھیاروں کی غیر قانونی خریدو فروخت، انسانی اسمگلنگ، جنسی استحصال اور فن پاروں کے کاروبار کے ذریعے بھاری فنڈکا لین دین کرتے ہیں۔ دہشت گرد تنظیم اور مجرم گینگ ساتھ مل کر کام کرتے ہیں اور کبھی کبھی دہشت گرد اور مجرم میں تمیز کر پانا بھی مشکل ہو جاتا ہے۔ 
انہوں نے کہا، یہ تنظیم مختلف ممالک میں مذہبی تعصب پھیلانے کے لئے بھرتی کرتے ہیں۔ اس کے لئے سائبر ذرائع اور سوشل میڈیا کو استعمال کیا جاتا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ روس اور چین کے اثر والی تنظیم شنگھائی تعاون تنظیم میں ہندوستان اور پاکستان دونوں شامل ہیں۔ اس تنظیم میں دو طرفہ معاملے نہیں اٹھائے جا سکتے، لہٰذا بھارتی نمائندے نے دہشت گردی کے خطرے کے سلسلے میں پاکستان کا نام نہیں لیا لیکن ان کا اشارہ صاف تھا۔ 
اقوام متحدہ میں بھارت کے مستقل نمائندے سید اکبرالدین نے اقوام متحدہ فائنانشیل ایشکن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کو زیادہ مو ¿ثر اور شنگھائی تعاون تنظیم ممالک کی انسداد دہشت گردی نظام کو شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ممالک کی سرحدوں کے آر پار دہشت گردوں اور مجرموں کی سرگرمیوں پر قابو پانے کے لئے مضبوط بین الاقوامی تعاون ضروری ہے۔ بدقسمتی سے اس سلسلے میں عالمی برادری کا رویہ لچیلاہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل جیسی عالمی تنظیموں سے دہشت گردوں اور ان کی تنظیموں کے خلاف مو ¿ثر کارروائی کرنے کی اپیل کی۔ ساتھ ہی، دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے وسیع تر بین الاقوامی معاہدہ کئے جانے پر زور دیا۔ اکبرالدین نے کہا کہ دہشت گردوں اور مجرموں کی منشا اور ان کا طاقت کا ذریعہ ایک جیسا ہے۔ دونوں مل کر ترقی، انتظامیہ اور معاشرے کی زندگی کو تہس نہس کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ 
ہندوستھان سماچار


 


Popular posts
بابری مسجد ملکیت معاملہ:جانئے مسلم فریق نے’ مولڈنگ آف ریلیف ‘پرسپریم کورٹ سے کیا مطالبہ کیا
Image
سپریم کورٹ کے فیصلے کا کچھ حصہ ہمارے حق میں ہے، مسلمان بورڈ کی ہدایات کا انتظارکریں:مولانا ولی رحمانی
Image
पीएम मोदी ने कहा कि ये लॉकडाउन का समय जरूर है, हम अपने अपने घरों में जरूर हैं, लेकिन हम में से कोई अकेला नहीं है। 130 करोड़ देशवासियों की सामूहिक शक्ति हर व्यक्ति के साथ है। उन्होंने कहा कि हमारे यहां माना जाता है कि जनता जनार्दन, ईश्वर का ही रूप होती है। इसलिए जब देश इतनी बड़ी लड़ाई लड़ रहा हो, तो ऐसी लड़ाई में बार-बार जनता रूपी महाशक्ति का साक्षात्कार करते रहना चाहिए।
جامعہ سلفیہ بنارس میں بین الاقوامی سمینار،سعودی جامعات کے مہمانوں کواستقبالیہ
Image
مودی کے چہیتے افسر نے لی تھی رشوت ،پالیگراف ٹیسٹ میں تصدیق
Image