کانگریس حکومت میں مسلم پولس اہلکاروں کو داڑھی رکھنے کی اجازت نہیں


ہماری دنیا بیورو


جے پور،22نومبر: راجستھان میں مسلم پولس اہلکاروں کو داڑھی نہ رکھنے کاایک عجیب و غریب فرمان جاری کیا گیا ہے۔۔ الور پولس نے نو مسلم پولس اہلکاروں کو داڑھی رکھنے کی ملی اجازت کو واپس لینے کا حکم دیا ہے۔ اس حکم کے بعد جہاں مسلم تنظیمیں ناراض ہیں، وہیں ریاست کی کانگریس حکومت کو سمجھ نہیں آرہا ہے کہ وہ کیا کرے۔ 


یہ فرمان الور پولس کا ہے۔جس میں نو پولس اہلکاروں کا نام لکھا گیا ہے کہ انہیں داڑھی رکھنے کی ملی اجازت واپس لی جاتی ہے۔ اس حکم نامہ میں لکھا ہے کہ ان پولس اہلکاروں کو داڑھی رکھنے کی ملی اجازت فوری اثر سے منسوخ کی جاتی ہے۔ اس کی اطلاع سبھی پولس تھانوں کے بڑے افسروں کو بھیج دی گئی ہے۔



دراصل راجستھان میں یہ روایت ہے کہ اقلیتی طبقہ کے پولس اہلکاروں کو داڑھی رکھنے کیلئے ضلع سپرنٹینڈنٹ کو درخواست دینا پڑتا ہے۔ اس کے بعد یہ داڑھی رکھتے ہیں۔ الور ایس پی پاریس دیشمکھ کا کہنا ہے کہ قانون و انتظام کو بنائے رکھنے کے لئے ہم نے یہ حکم نامہ جاری کیا ہے۔ ہم نے 32 پولس اہلکاروں کو داڑھی رکھنے کی اجازت دے رکھی ہے جس میں نو اہلکاروں سے داڑھی رکھنے کی اجازت واپس لی گئی ہے۔ اس حکم نامہ سے جہاں مسلم پولس اہلکاروں میں بے چینی پائی جاتی ہے۔ وہیں مسلم تنظیموں کا کہنا ہے کہ حکومت اس حکم نامہ کو واپس لے ورنہ ہم عدالت کا دروازے کھٹکھٹائیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے 1999 میں اقلیتی پولیس اہلکاروں کو داڑھی رکھنے کی اجازت دی تھی۔ راجستھان میں وزارت داخلہ کی زمہ داری خود وزیراعلی کے پاس ہے اس لئے وزرا کہہ رہے ہیں کہ اس بارے میں کوئی بیان وہی دیں گے۔


Popular posts
شوگر کو کرنا ہے کنٹرول تو کھانے میں شامل کریں یہ 10 چیزیں
Image
 جشن تکمیل حفظ قرآن:یہ بچے بنے حافظ قرآن، جان کر آپ کو بھی ہوگا فخر،والدین کو لوگ پیش کررہے مبارکباد
Image
पीएम मोदी ने कहा कि ये लॉकडाउन का समय जरूर है, हम अपने अपने घरों में जरूर हैं, लेकिन हम में से कोई अकेला नहीं है। 130 करोड़ देशवासियों की सामूहिक शक्ति हर व्यक्ति के साथ है। उन्होंने कहा कि हमारे यहां माना जाता है कि जनता जनार्दन, ईश्वर का ही रूप होती है। इसलिए जब देश इतनी बड़ी लड़ाई लड़ रहा हो, तो ऐसी लड़ाई में बार-बार जनता रूपी महाशक्ति का साक्षात्कार करते रहना चाहिए।
अमेरिकी दूतावास के प्रवक्ता ने इंडिया टुडे को बताया कि वो भारतीय स्वास्थ्य अधिकारियों के संपर्क में हैं. नई दिल्ली दूतावास के एक कर्मचारी के कोरोना वायरस की चपेट में आने की जानकारी है. हम भारतीय स्वास्थ्य अधिकारियों के साथ मिलकर इस कर्मचारी को उचित उपचार उपलब्ध कराने की कोशिश कर रहे हैं.
Image
आदेश में इस कार्रवाई का कारण नहीं बताया गया है लेकिन माना जा रहा है कि कोरोना वायरस के संक्रमण की आशंकाओं को खत्म करने के लिए यह कदम उठाया गया है। ऐसा ही आदेश गाजियाबाद और गौतमबुद्ध नगर के डीएम ने भी जारी किए हैं। राज्य सरकार ने सभी स्कूल और कॉलेज को बंद करने का निर्देश जारी किया गया था। उत्तर प्रदेश में इस वायरस से कुल 12 लोग संक्रमित पाए गए हैं। इसमें 11 भारतीय नागरिक हैं जबकि एक विदेशी शामिल व्यक्ति शामिल है। इनमें से ज्यादातर लोगों का इलाज दिल्ली के सफदरजंग अस्पताल में चल रहा है।