مسلم خاتون سائنسداں نے شوگر کے مریضوں کو دیا بہترین تحفہ


ہماری دنیا بیورو
جالندھر، 21 نومبر۔ لولی پروفیشنل ر یونیورسٹی (ایل پی یو) کے اسکول آف فارماسیوٹیکل سائنسز کی پی ایچ ڈی اسکالر روبیہ خورشید نے ہربل میڈیسن تیار کی ہے، جو ذیابیطس کا سستا اور پکا علاج کرے گی۔ روبیہ نے امریکہ میں اپنی پیٹنٹ ہربل دوا کی فارمولےشن 15 نوبل انعام یافتگان، 6000 سائنسدانوںاور 600 سے زیادہ فارمیسی انڈسٹری کے قدآور لوگوں کے ساتھ کے ساتھ اشتراک کیا۔ 
یہ موقع تھا ٹیکساس امریکہ کے ہنری بی گونزالویز کنونشن سینٹر میں منعقدہ دنیا کی ممتاز فارمیسی کانفرنس اے اے پی ایس (امریکن ایسوسی ایشن آف فارماسیوٹیکل سائنٹسٹس) فارم سائی 360. سائنسدانوں کے اجتماع کا۔ امید کی جا رہی ہے کہ جلد ہی انسانیت کے عام فائدہ کے لئے اس پیٹنٹ کے لئے فائل ہو چکی دوا کا کمرسلائزیشن بھی ہو جائے گا۔ روبیہ وہ چاہتی ہیں کہ تمام طبی فارمولیشن کو بہت ہی سستی پروڈکٹس میں تیار کیا جائے تاکہ ان کا استعمال آسان اور سستے طریقے سے کیا جا سکے ۔ اس کی دوا دو اہم اجزاء میں آسانی سے دستیاب ہے:۔ ہلدی اور دوستانہ بیکٹیریا(پرو۔بایوٹیکس)۔
روبیہ کو ایسے فارمولےشن کو تیار کرنے کی گہری دلچسپی ہے جو ذیابیطس کے مریضوں تک پہنچ سکے ۔ سماجی طور پر مفید پروڈکٹ کے تئیں روبیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے ایل پی یو کے چانسلر اشوک متل نے انہیں اس طرح کی تحقیق جاری رکھنے کے لئے حوصلہ افزائی کی۔ باغ مہتاب، سرینگر کی ایل پی یو میں پی ایچ ڈی اسکالر روبیہ آگے کینسر کے علاج پر ایک اور اہم تحقیق کرنا چاہتی ہے۔ 


Popular posts
بابری مسجد ملکیت معاملہ:جانئے مسلم فریق نے’ مولڈنگ آف ریلیف ‘پرسپریم کورٹ سے کیا مطالبہ کیا
Image
سپریم کورٹ کے فیصلے کا کچھ حصہ ہمارے حق میں ہے، مسلمان بورڈ کی ہدایات کا انتظارکریں:مولانا ولی رحمانی
Image
पीएम मोदी ने कहा कि ये लॉकडाउन का समय जरूर है, हम अपने अपने घरों में जरूर हैं, लेकिन हम में से कोई अकेला नहीं है। 130 करोड़ देशवासियों की सामूहिक शक्ति हर व्यक्ति के साथ है। उन्होंने कहा कि हमारे यहां माना जाता है कि जनता जनार्दन, ईश्वर का ही रूप होती है। इसलिए जब देश इतनी बड़ी लड़ाई लड़ रहा हो, तो ऐसी लड़ाई में बार-बार जनता रूपी महाशक्ति का साक्षात्कार करते रहना चाहिए।
جامعہ سلفیہ بنارس میں بین الاقوامی سمینار،سعودی جامعات کے مہمانوں کواستقبالیہ
Image
مودی کے چہیتے افسر نے لی تھی رشوت ،پالیگراف ٹیسٹ میں تصدیق
Image