فڑنویس کے بیان پر بھڑک گئی شیوسینا، ادھوٹھاکرے نے دے دیا الٹی میٹم


ہماری دنیا بیورو


ممبئی،08نومبر:مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیوبندر فڑنویس کے بیان پر ادھوٹھاکرے نے ان پر شدید حملہ بولا ہے۔فڑنویس کے بعد ادھو ٹھاکرے نے شیوسینا بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ میں بالا صاحب کی طرح سچ کے ساتھ کھڑا ہوں۔ مجھ پر جھوٹ بولنے کے الزام لگ رہے ہیں۔ امت شاہ بات کرنے ممبئی آئے تھے۔ میں نے وزیراعلیٰ عہدے کو لے کر امت شاہ سے واضح طور پر بات کی تھی، سب کو پتہ ہے جھوٹ کون بول رہا ہے۔
ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ دیویندر فڑنویس سے ایسے بیان کی توقع نہیں تھی۔ بی جے پی بھول گئی کہ دشینت چوٹالہ نے ان کے لئے کیا کہا تھا۔ شیوسینا جھوٹ بولنے والوں کی پارٹی نہیں ہے۔ ہم نے کبھی وزیراعظم نریندر مودی پر الزام نہیں لگائے۔ میں بی جے پی والا نہیں ہوں۔ جھوٹ نہیں بولتا، میں جھوٹ بولنے والوں سے بات نہیں کرتا، میں نے کبھی دشینت چوٹالہ جیسی زبان استعمال نہیں کیا۔
ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ عہدوں اور وزیر اعلیٰ کے عہدے کو لے کر 50-50 پر اتفاق ہواتھا۔ مجھے اس پر صفائی دینے کی ضرورت نہیں۔ شیوسینا کا وزیراعلیٰ ہونے کے خواب کو پورا کرنے کے لئے مجھے کسی کی مدد کی ضرورت نہیں ہے۔ ہمارا کام بی جے پی جیسا نہیں۔ امت شاہ نے کہا تھا کہ جن کی زیادہ نشست ان کا وزیراعلیٰ۔ میں نے کہا کہ میں یہ نہیں مانوں گا۔ دیویندر فڑنویس نے امت شاہ کا حوالہ دے کر 2.5 سال کے لئے وزیراعلیٰ رہنے کی بات ہونے سے انکار کیا، عوام کو پتہ ہے کون جھوٹ بول رہا۔
دوسری جانب مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا کہ اب بھی وقت ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے بی جے پی-شیوسینا کو مل کر حکومت بنانی چاہئے۔ جہاں تک 50-50 کے فارمولے کا سوال ہے، امت شاہ نے ایسا کوئی وعدہ نہیں کیا تھا۔


Popular posts
بابری مسجد ملکیت معاملہ:جانئے مسلم فریق نے’ مولڈنگ آف ریلیف ‘پرسپریم کورٹ سے کیا مطالبہ کیا
Image
سپریم کورٹ کے فیصلے کا کچھ حصہ ہمارے حق میں ہے، مسلمان بورڈ کی ہدایات کا انتظارکریں:مولانا ولی رحمانی
Image
पीएम मोदी ने कहा कि ये लॉकडाउन का समय जरूर है, हम अपने अपने घरों में जरूर हैं, लेकिन हम में से कोई अकेला नहीं है। 130 करोड़ देशवासियों की सामूहिक शक्ति हर व्यक्ति के साथ है। उन्होंने कहा कि हमारे यहां माना जाता है कि जनता जनार्दन, ईश्वर का ही रूप होती है। इसलिए जब देश इतनी बड़ी लड़ाई लड़ रहा हो, तो ऐसी लड़ाई में बार-बार जनता रूपी महाशक्ति का साक्षात्कार करते रहना चाहिए।
جامعہ سلفیہ بنارس میں بین الاقوامی سمینار،سعودی جامعات کے مہمانوں کواستقبالیہ
Image
مودی کے چہیتے افسر نے لی تھی رشوت ،پالیگراف ٹیسٹ میں تصدیق
Image