بابری مسجد تنازعہ پر فیصلہ کی گھڑی: مسلم قائدین کی آرایس ایس رہنماوں کے ساتھ میٹنگ، محمود مدنی بھی موجود


بابری مسجد پر آنے والے فیصلے کے پیش نظر آر ایس ایس اور بی جے پی کے مسلم لیڈر دوسرے فریق کے ساتھ کر رہے ہیں بات چیت
جمعیة علمائے ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی اور شیعہ عالم دین مولانا سید کلب جواد بھی شامل
ہماری دنیا بیورو
نئی دہلی،05نومبر:بابری مسجد تنازعہ پر آنے والے فیصلے کے پیش نظر راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) اور بی جے پی نے اپنے مسلم رہنماو ¿ں کے ذریعے دوسرے فریق کے ساتھ بات چیت کا اہتمام کیا ہے۔ اس میٹنگ میں آر ایس ایس-بی جے پی کے بڑے مسلم لیڈر اپنی قوم کے مولانا اور ماہرین تعلیم سے بات کرنے میں مصروف ہیں۔ ان میں جمعیة علمائے ہند کے سربراہ مولانامحمود مدنی اور شیعہ عالم دین مولانا سید کلب جواد بھی شامل ہیں۔ اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی کی صدارت میں بابری مسجد تنازعہ معاملے کو لے کر ایک میٹنگ کی جا رہی ہے۔ اس میں مسلم علماءسمیت آر ایس ایس کے کئی لیڈر، بی جے پی لیڈر شاہنواز حسین، فلم ساز مظفر علی بھی موجود ہیں۔



بتا دیں کہ گزشتہ ہفتے ہی ایک اجلاس میں اس میٹنگ کا خاکہ تیار کیا گیا تھا۔ اس میٹنگ میں آر ایس ایس کے مشترکہ سیکریٹری جنرل کرشن گوپال، بی جے پی کے سابق تنظیمی سیکریٹری رام لال (اب تنظیم کے پروگراموں کے انچارج) اور مسلم راشٹریہ منچ کے سرپرست اندریش کمار شامل ہیں۔ سنگھ پریوار نے اس دوران ایسے مسلم لیڈروں کو مقرر کیا ہے جن کی مسلم اسکالر اورتنظیموں کے ساتھ اگلے ایک ہفتے میں 20 سے زائد میٹنگیں ہونی ہیں۔
اقلیتی کمیشن کے چیئرمین سید غیورالحسن رضوی نے بتایا کہ ایک کمیونٹی کے طور پر مسلمانوں نے ایسے کئی ٹرننگ پوائنٹس ختم کر دیئے جب اس مسئلے کو بات چیت سے حل کیا جا سکتا تھا۔ یہ ایک ہندو اکثریتی ملک ہے اور رام مندر آستھا کا موضوع ہے۔ مسلمانوں کو اس مسئلے کو مسجد اور مندر سے اوپر اٹھ کر دیکھنے کی ضرورت ہے۔ بی جے پی کے قومی اقلیتی سیل کے صدر عبد الرشید انصاری کہتے ہیں کہ ان ملاقاتوں کا بنیادی مقصد ایک مخصوص کمیونٹی کو یہ بتانا ہے کہ سوشل میڈیا پیغامات کے ذریعے کسی کو بھی جذباتی نہیں ہونے دینا ہے۔
آر ایس ایس سے جڑے اندرپرستھ عالمی ڈائیلاگ سینٹر کے چیف ایگزیکٹیو ارون آنند نے کہاکہ ملک کا مفاد اسی میں ہے کہ مسلم دارا شکوہ اور اے پی جے عبدالکلام کو اپنے رول ماڈل کے طور پر دیکھیں اور حملہ آوروں جیسے بابر، اورنگ زیب اور غزنی کی وراثت سے خود کو دور رکھیں۔


Popular posts
بابری مسجد ملکیت معاملہ:جانئے مسلم فریق نے’ مولڈنگ آف ریلیف ‘پرسپریم کورٹ سے کیا مطالبہ کیا
Image
سپریم کورٹ کے فیصلے کا کچھ حصہ ہمارے حق میں ہے، مسلمان بورڈ کی ہدایات کا انتظارکریں:مولانا ولی رحمانی
Image
पीएम मोदी ने कहा कि ये लॉकडाउन का समय जरूर है, हम अपने अपने घरों में जरूर हैं, लेकिन हम में से कोई अकेला नहीं है। 130 करोड़ देशवासियों की सामूहिक शक्ति हर व्यक्ति के साथ है। उन्होंने कहा कि हमारे यहां माना जाता है कि जनता जनार्दन, ईश्वर का ही रूप होती है। इसलिए जब देश इतनी बड़ी लड़ाई लड़ रहा हो, तो ऐसी लड़ाई में बार-बार जनता रूपी महाशक्ति का साक्षात्कार करते रहना चाहिए।
جامعہ سلفیہ بنارس میں بین الاقوامی سمینار،سعودی جامعات کے مہمانوں کواستقبالیہ
Image
مودی کے چہیتے افسر نے لی تھی رشوت ،پالیگراف ٹیسٹ میں تصدیق
Image