مہاراشٹر میں حکومت سازی کو کانگریس ورکنگ کمیٹی کی مہر


ہماری دنیا بیورو


نئی دہلی، 21 نومبر۔  کانگریس ورکنگ کمیٹی کی جمعرات کے روز مہاراشٹر میں نئی حکومت بنانے کے سلسلے میں میٹنگ ہوئی۔ کانگریس کی اعلیٰ ترین فیصلہ کن کمیٹی نے شیوسینا اور این سی پی کے ساتھ مل کر ریاست میں حکومت بنانے سے متعلق عمل کو اپنی اجازت فراہم کر دی ۔ 
صبح کانگریس ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہ ورکنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد مہاراشٹر انچارج سینئر کانگریسی لیڈر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ ہم نے این سی پی کے ساتھ ہوئی بات چیت کو کمیٹی کے سامنے رکھا۔ تینوں پارٹیاں ریاست میں حکومت بنانے کو لے کرمتفق ہو چکی ہیں۔ ابھی منیمم کامن پروگرام اور حکومت میں شراکت داری کو لے کر جماعتوں کے درمیان بحث کا دور جاری ہے۔ 
بدھ دےرشام کانگریس اور این سی پی کے لیڈروں نے ریاست میں مستحکم حکومت دینے کے سلسلے میں طویل میٹنگ کی تھی، جس میں شیوسینا کے ساتھ مشترکہ پروگرام کے مسئلے پر بھی چرچہ ہوئی۔