ہماری دنیا بیورو
اندور، 16 نومبر:مدھیہ پردیش کے اندور میں کھیلے جارہے دومیچوں کی ٹسٹ سیریز کے پہلے میچ میںبھارت نے بنگلہ دیش کو اننگز اور 130 رنوں سے شکست دے دی ۔ٹیم انڈیا ٹیسٹ سیریز میں 1-0 سے آگے ہوگئی ہے۔ سیریز کا دوسراٹسٹ میچ کولکاتہ میں 22 نومبر سے کھیلا جائے گا۔
ہفتہ کو اندور ٹیسٹ کے تیسرے دن ہی بھارت نے بنگلہ دیش کو شرمناک شکست سے دوچار کردیا۔سیریز کادوسرا میچ کولکاتا کے ایڈن گارڈنز میں 22 نومبر سے ڈے نائٹ فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔ بھارت میں یہ تاریخی ٹیسٹ میچ دوپہر ایک بجے سے شروع ہو جائے گا۔
اندور ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بنگلہ دیش کی ٹیم پہلی اننگز میں 150 رنوں پر ڈھیر ہو گئی۔ بھارت نے اس کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 493 رنز بنا کر اننگ کوڈکلیئر کر دی۔ بھارت کو پہلی اننگز کی بنیاد پر 343 رنوں کی برتری حاصل ہوئی۔ دوسری اننگز میں بھارتی گیند بازوں نے مہمان بنگلہ دیش ٹیم کو 213 رن پر سمیٹ کر اننگز اور 130 رنوں سے جیت درج کر لی۔ بھارت کے لئے اس میچ میں محمد سمیع نے 7، روی چندرن اشون نے 5، امیش یادو نے 4 اور ایشانت شرما نے 3 وکٹ لئے۔ بھارت مسلسل 6 میچ جیت کر کے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ میں 300 پوائنٹ کے ساتھ سب سے اوپر برقرار ہے۔
دوسری اننگز میں بنگلہ دیش کی شروعات بے حد خراب رہی۔سلامی بلے بازامرا ¿ القیس ایک بار پھر ناکام رہے اور چھ رن کے ذاتی اسکور پرتیز گیندباز امیش یادو کا شکار بنے۔امرا ¿ لقیس پہلی اننگز میں بھی چھ رن پر آو ¿ٹ ہوئے تھے۔ مہمان ٹیم کا اسکور 16 رن ہی ہوا تھا کہ اسے دوسرا جھٹکا لگا۔ اس بار ایشانت شرما نے بہترین گیند ڈالی اور شادمان اسلام (6) کو پویلین کی راہ دکھا دی۔
کپتان مومن الحق بھی اپنی ٹیم کی لڑکھڑاتی اننگ کو سنبھال نہیں پائے اور سات کے ذاتی اسکور پر محمد سمیع نے انہیں اپنا شکار بنایا۔ سمیع نے 44 کے مجموعی اسکور پر محمدمتھن کو بھی ڈریسنگ روم کی راہ دکھادی۔متھن ایک سرے پر ٹکے ہوئے تھے اور 18 رنز بنا کر بلے بازی کر رہے تھے، لیکن ان کے پاس بھی سمیع کی بااثر گیند کا کوئی جواب نہیں تھا۔ محمد سمیع نے مومن الحق کو 7 اور محموداللہ کو 15 رن پر آو ¿ٹ کیا۔ اس کے بعد اشون نے لیٹن داس (35) کو پویلین بھیج دیا۔
تیسرے ہی دن بنگالی ٹائیگرس کے اکھڑ گئے پاوں،اندور میں ملی شرمناک شکست