کولکاتہ، 10 نومبر۔مغربی میں آنے والے شدید طوفان بلبل کی وجہ سات لوگوں کی جان چلی گئی ہے۔ دارالحکومت کولکاتہ میں ہفتہ کی دوپہر درخت گرنے سے سہیل شیخ نام کے نوجوان کی موقع پر ہی اس کی موت ہو گئی ۔ وہ بالی گنج واقع کلکتہ کرکٹ اینڈ فٹ بال کلب کا شیف تھا۔ اس کے بعد جنوبی 24 پرگنہ کے گوسابا میںکملا منڈل (62) نامی خاتون کی موت ہوئی ہے۔ دیر رات آئے طوفان کی وجہ سے وہ اپنے کچے مکان سے نکل کر پناہ لینے کے لئے جا رہی تھی۔ تیز آندھی کی وجہ سے سڑک پر ہی گر گئی۔ اتوار کی صبح اطلاع ملنے پر پہنچی پولیس کی ٹیم نے خواتین کو اٹھا کراسپتال میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے جانچ کے بعد مردہ قرار دے دیا۔ باقی پانچ لوگوں کی موت شمالی 24 پرگنہ ضلع میں ہوئی ہے۔
ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ریاستی وزیرجاوید خان نے اس کی اطلاع دی۔انہوں نے بتایا کہ طوفان کی وجہ سے مغربی بنگال میں دو لاکھ 97 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں۔ساحلی علاقوں اور سندرون کے پاس بکھالی، نام کھانا، کاکدیپ اور ساگردویپ میں چاروں طرف تباہی کا منظر ہے۔ دو دیگرافراد لاپتہ ہیں۔نام کھانا میں دو جےٹی کوبھی نقصان پہنچا ہے۔
وزیر اعلی ممتا بنرجی نے طوفان کے پیش نظر پوری رات ریاستی سیکریٹریٹ نوانن میں گزاری جہاں صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے خصوصی کنٹرول پینل بنائے گئے ہیں۔
بلبل طوفان کا قہر: بنگال میں 7 افراد کی ہوئی موت