ہماری دنیا بیورو
کولالمپور،21نومبر:فلسطین میں یہودی آبادکاری سے متعلق امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کے بیان پر ملیشیاءکے وزیراعظم مآثر محمد نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مائیک پومپیو کے بیان کو احمقانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملیشیاءکی حکومت فلسطین میں یہودی بستیوں کی تعمیر وتوسیع کو غیرقانونی سمجھتا ہے۔
فلسطین کے سرکاری ٹی وی چینل کے مطابق ملیشیائی وزیراعظم نے ایک بیان میں کہا کہ فلسطین میں یہودی بستیوں کی تعمیر اور اسرائیلی توسیع پسندی کی حمایت پرمبنی امریکی وزیرخارجہ کا بیان شرمناک اور احمقانہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی دوسرا ملک ہماری سرحدوں کے اندر گھس آئے،وہ ہمارے ملک میں کالونیاں بنانا شروع کردے تو ہمارے لیے تو کوئی جائے امان نہیں، جب دنیا کی کوئی بڑی طاقت ان غیرقانونی کالونیوں کی سرپرستی شروع کردے۔
جموں و کشمیر کے حالات پرامت شاہ پارلیمنٹ میں شمار کراتے رہے ماضی کے اعداد وشمار
اقوام متحدہ میں بھارت کےاس مسلم نمائندے نے پاکستان کو ننگا کردیا
ایک اور سادھو کے آشرم سے دو لڑکیاں غائب، بیرون ملک فروخت کرنے کا شک
مآثرمحمد کا کہنا تھا کہ فلسطین میں یہودی بستیوں کی امریکی حمایت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب دوسری طرف قابض یہودی ریاست نے غزہ کی پٹی پر نہتے فلسطینیوں پرظلم وبربریت کے پہاڑ توڑرکھے ہیں۔ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کو بلا جواز قرار دینے کے بجائے فلسطین پراسرائیلی ریاست کے ناجائز قبضے کی حمایت سے امریکہ کی منافقت کھل کرسامنے آئی ہے۔انہوں نے سوال کیا کہ کیااسرائیلی ریاست کو بچوں اور سولین کے قتل عام پراکسانے اور مجرم کو سزا سے بچانے کا نام انصاف ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اس ملک کو یہودی بستیوں کی تعمیر کی اجازت دے رہا ہے جو ایک قوم کو وحشیانہ طریقے سے اجتماعی قتل عام کا نشانہ بنا رہا ہے۔