ویڈیو: جے این یو طلبہ نے بیان کیا پولیس کی بربریت کی داستان 


ہماری دنیا بیورو
نئی دہلی، 19 نومبر:دہلی کی جواہر لال یونیورسٹی میں ہاسٹل کی فیس بڑھائے جانے کے خلاف طلبہ نے پیر کو پارلیمنٹ تک مارچ نکالنے کی کوشش کی ، تاکہ حکومت کی توجہ اس طرف دلائی جا سکے، لیکن پولیس نے طلبہ کو درمیان میں ہی روک دیا۔ اس دوران پولیس کارروائی میں کئی طالب علم زخمی ہو گئے۔ اس میں جے این یو کے ایک معذورطالب علم کو بری طرح چوٹیں آئی ہیں۔جے این یو طلبہ یونین نے آج پریس کانفرنس میں بتایا کہ دہلی پولیس نے جو لاٹھی چارج کیا، وہ بربریت ہے۔



طلبا نے کہا کہ کئی طالب علم کو زخمی ہیں، وہ پریس کانفرنس کا حصہ نہیں بن پائے۔ پریس کانفرنس میں طلباءنے الزام لگایا کہ دہلی پولیس کے مرد سیل کی طرف سے طالبات کو پکڑا جا رہا تھا جو کہ پوری طرح غلط ہے۔پریس کانفرنس میں طلباءنے پولیس کارروائی کے بارے میں بتایا۔ ایک طالب علم نے کہا کہ اگر فیس بڑھا دی گئی تو میں نے اپنی تعلیم مکمل نہیں کر پاو ¿ں گا۔ دہلی پولیس نے مجھے بےری کیٹ پر پھینک دیا۔کل شام کو سڑک کی لائٹوں کو بند کرکے طلبہ کو بری طرح پیٹا گیا۔ میری کمر، میری بازو اور میری انگلیوں میں سنگین چوٹیں آئی ہیں۔
وہیں ایک معذور طالب علم نے بتایا، میڈیا کو حکومت سے نہ کہ غریبوں اور طلبہ سے سوال کرنا چاہئے۔ بولتے ہیں کہ 'ایک نابینا طالب علم کیا احتجاج کرے گا۔ مودی حکومت اقتدار میں رہنے کی حقدار نہیں ہے۔واضح رہے کہ پیر کی شام کو پارلیمنٹ کی طرف بڑھ رہے طلبہ کو صفدر جنگ مقبرہ کے پاس روک دیا گیا جہاں وہ دھرنا پر بیٹھ گئے۔ وہاں سے طلبہ بھگانے کے لئے پولیس نے سڑک کی لائٹیں بند کر کارروائی کی جس میں کئی طالب علم زخمی ہو گئے۔
 معذور طالب علم ششی بھوشن نے بتایا، سڑک کی لائٹیں جب بند کر دی گئی تو میرے ساتھیوں نے مجھے بچانے کی کوشش کی۔ پولیس اہلکار بولے کہ وہ مجھے کوئی نقصان نہیں پہنچائیں اور میرے دوستوں سے کہا کہ وہ چلے جائیں، لیکن جیسے ہی میرے دوست گئے پولیس نے مجھے بری طرح پیٹا۔ پولیس کہہ رہی تھی کہ جب اندھا ہے تو احتجاج میں کیوں آیا۔


 

 

Popular posts
उन्होंने साथ ही देशवासियों से निवेदन करते हुए कहा कि मेरी एक और प्रार्थना है कि इस आयोजन के समय किसी को भी, कहीं पर भी इकट्ठा नहीं होना है। रास्तों में, गलियों या मोहल्लों में नहीं जाना है, अपने घर के दरवाजे, बालकनी से ही इसे करना है।
 جشن تکمیل حفظ قرآن:یہ بچے بنے حافظ قرآن، جان کر آپ کو بھی ہوگا فخر،والدین کو لوگ پیش کررہے مبارکباد
Image
دہشت گردوں کوفنڈنگ کرنے والی کمپنی سے بی جے پی نے لیا 10 کروڑ کا چندہ
Image
अमेरिकी दूतावास के प्रवक्ता ने इंडिया टुडे को बताया कि वो भारतीय स्वास्थ्य अधिकारियों के संपर्क में हैं. नई दिल्ली दूतावास के एक कर्मचारी के कोरोना वायरस की चपेट में आने की जानकारी है. हम भारतीय स्वास्थ्य अधिकारियों के साथ मिलकर इस कर्मचारी को उचित उपचार उपलब्ध कराने की कोशिश कर रहे हैं.
Image
आदेश में इस कार्रवाई का कारण नहीं बताया गया है लेकिन माना जा रहा है कि कोरोना वायरस के संक्रमण की आशंकाओं को खत्म करने के लिए यह कदम उठाया गया है। ऐसा ही आदेश गाजियाबाद और गौतमबुद्ध नगर के डीएम ने भी जारी किए हैं। राज्य सरकार ने सभी स्कूल और कॉलेज को बंद करने का निर्देश जारी किया गया था। उत्तर प्रदेश में इस वायरस से कुल 12 लोग संक्रमित पाए गए हैं। इसमें 11 भारतीय नागरिक हैं जबकि एक विदेशी शामिल व्यक्ति शामिल है। इनमें से ज्यादातर लोगों का इलाज दिल्ली के सफदरजंग अस्पताल में चल रहा है।