ہماری دنیا بیورو
نئی دہلی، 13 نومبر:اس سال یعنی 2018-19 کے درمیان بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اب تک کل 800 کروڑ روپے چندہ جمع کئے ہیں۔ حکمراں بی جے پی کے بارے میں یہ جان کاری الیکشن کمیشن میں جمع کئے گئے دستاویزات میں دی گئی ہے۔ اس کے بعدبی جے پی کے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سبرامنیم سوامی نے اپنی پارٹی پربڑا الزام عائد کیا ہے۔ سبرامنیم سوامی نے چندے کو لے کر بی جے پی کو گھیرا ہے، ایک انتہائی سخت ٹویٹ کیا ہے۔
سبرامنیم سوامی نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ٹاٹا نے بی جے پی کو بڑی رقم چندے میں دی ہے، اگر حکومت ایئرانڈیا کی کمان ٹاٹا کو سونپ دیتی ہے تو یہاںکانپلکٹ آف انٹرسٹ ہوگا۔ سبرامنیم سوامی کے اس ٹویٹ کو صبح 9:43 بجے سے اب تک 818 بار ری ٹویٹ کیا جا چکا ہے۔ قریب ساڑھے 6 ہزار لائک مل چکے ہیں۔
کساد بازاری اور مہنگائی کی مار کے درمیان مودی حکومت کے لئے ایک اور بری خبر
مو لاناابوالکلام آزاد کی تعلیمی خدمات پر مزاکرہ، دانشوروں نے پیش کی خراج عقیدت
اس ہندوشدت پسند تنظیم نے مودی حکومت کو لکھا خط، بابری مسجد کے گنہگاروں کا کیس واپس لینے کا مطالبہ
بتا دیں کہ بی جے پی نے اسے ملنے والے چندے کی جانکاری الیکشن کمیشن کو 31 اکتوبر کو دی ہے۔ اس کے مطابق بی جے پی کو اس سال چیک اور آن لائن ادائیگی کے ذریعے کل 800 کروڑ روپے سے زیادہ کا چندہ ملا ہے، جبکہ، کانگریس کو صرف 146 کروڑ روپے کا چندہ ملا ہے۔
بی جے پی کو سب سے بڑا چندہ ٹاٹا گروپ کے ذریعہ چلائے جارہے ادارہ پروگریسو الیکٹورل ٹرسٹ نے دیا ہے۔یہ رقم 356 کروڑ روپے ہے۔ الیکشن کمیشن میں جمع کئے گئے دستاویزات کے مطابق ہندوستان کی سب سے امیر ٹرسٹ - دی پروڈینٹ الیکٹورل ٹرسٹ نے بی جے پی کو 67 کروڑ روپے کا چندہ دیا ہے، جبکہ، اس ٹرسٹ نے کانگریس کو 39 کروڑ روپے چندہ دیا ہے۔ اس ٹرسٹ کو بھارتی گروپ، ہیرو موٹوکارپ، جبیلینٹ فوڈورکس، اورینٹ سیمنٹ، ڈی ایل ایف، جے کے ٹائر جیسے کارپوریٹ گھرانوں سے مدد ملی ہے۔
کانگریس کو ملے 146 کروڑ روپے چندے میں سے 98 کروڑ روپے الیکٹورل ٹرسٹ سے ملے ہیں۔ وہیں، بی جے پی کو کل 800 کروڑ کی رقم میں سے تقریباً 470 کروڑ روپے الیکٹورل ٹرسٹ سے آئے ہیں۔ آدتیہ برلا گروپ کے جنرل الیکٹورل ٹرسٹ نے بی جے پی کو 28 اور کانگریس کو 2 کروڑ روپے بطور چندہ دیا۔ اس کے علاوہ، ٹرمف الیکٹورل ٹرسٹ نے بی جے پی کو 5 کروڑ، ہارمونی گروپ نے 10 کروڑ، جن ہت الیکٹورل ٹرسٹ اور نیو ڈیموکریٹک الیکٹورل ٹرسٹ نے بی جے پی کو 2.5-2.5 کروڑ روپے چندے میں دیئے ہیں۔