اس خاتون بلے باز نے توڑ دیا سچن تندولکر کا 30 سالہ پرانا ریکارڈ


گروس آئلیٹ، 10 نومبر۔
 بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی 15 سالہ نوجوان سلامی بلے باز شےفالی ورما نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 73 رنوں کی شاندار نصف سنچری بناکر کرکٹ میں ایک تاریخی کامیابی حاصل کر لی ہے۔شیفالی بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے کم عمر میں نصف سنچری لگانے والی پہلے کھلاڑی بن گئی ہیں۔ اس معاملے میں انہوں نے سچن تندولکر کا 30 سال کی عمر ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
شیفالی نے 15 سال 285 دن کی عمر میں انٹرنیشنل کرکٹ میں پہلی نصف سنچری بنائی جبکہ سچن تندولکر نے 16 سال 214 دن کی عمر میں اپنا پہلا بین الاقوامی سنچری لگایا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم نے اتوار کو ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی -20 میچ میں 84 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ اس میچ میں شیفالی نے 49 گیندوں پر 73 رنز کی شاندار نصف سنچری اننگز کھیلی۔ اس دوران چھ چوکے اور چار چھکے لگائے۔ ان کی اس اننگز کی بدولت بھارت نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے۔شیفالی کے علاوہ اسمرتی مندھانا نے بھی 67 رنوں کی شاندار اننگز کھیلی۔جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 101 رن ہی بنا سکی۔


Popular posts
بابری مسجد ملکیت معاملہ:جانئے مسلم فریق نے’ مولڈنگ آف ریلیف ‘پرسپریم کورٹ سے کیا مطالبہ کیا
Image
سپریم کورٹ کے فیصلے کا کچھ حصہ ہمارے حق میں ہے، مسلمان بورڈ کی ہدایات کا انتظارکریں:مولانا ولی رحمانی
Image
पीएम मोदी ने कहा कि ये लॉकडाउन का समय जरूर है, हम अपने अपने घरों में जरूर हैं, लेकिन हम में से कोई अकेला नहीं है। 130 करोड़ देशवासियों की सामूहिक शक्ति हर व्यक्ति के साथ है। उन्होंने कहा कि हमारे यहां माना जाता है कि जनता जनार्दन, ईश्वर का ही रूप होती है। इसलिए जब देश इतनी बड़ी लड़ाई लड़ रहा हो, तो ऐसी लड़ाई में बार-बार जनता रूपी महाशक्ति का साक्षात्कार करते रहना चाहिए।
جامعہ سلفیہ بنارس میں بین الاقوامی سمینار،سعودی جامعات کے مہمانوں کواستقبالیہ
Image
مودی کے چہیتے افسر نے لی تھی رشوت ،پالیگراف ٹیسٹ میں تصدیق
Image