پہلےٹی-20 میچ میں بنگلہ دیش نے بھارت کو دی شکست
ہماری دنیا بیورو
نئی دہلی: دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ(اب ارون جیٹلی) اسٹیڈیم میں کھیلے گئے 3 ٹی -20 سیریز کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے بھارت کو 7 وکٹ سے شرمناک شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔ بھارت نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے چھ وکٹ کے نقصان پر 148 دنوں کا اسکور کھڑا کیا۔ جس کا تعاقب کرتے ہوئے بنگلہ دیش نے مشفق الرحیم کی شاندار بلے بازی ناٹ آؤٹ 60 رنوں کی بدولت 19.3اوور میں تین وکٹ کے نقصان پر ہدف کو آسانی سے حاصل کرلیا۔
بھارت سے ملے 149 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرنے اتری بنگلہ دیش کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ اور ٹیم نے سات رنوں کے اسکور پر ہی لٹن داس کا وکٹ کھو دیا۔ اس کے سومیا سرکار نے(39) اور محمد نعیم (26) نے دوسرے وکٹ کیلئے 46 رنوں کی شراکت کرکے ٹیم کو بحران سے نکالا۔
نعیم نے 28 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے دو چوکا ایک اور ایک چھکا لگایا ۔ نعیم کے آؤٹ ہونے کے بعد سرکار نے مشفق کے ساتھ ملکر 55 گیندوں میں 60 رنوں کی شراکت داری کرتے ہوئے ٹیم کو جیت کے قریب پہنچا دیا۔ سرکار نے 35 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے ایک چوکا اور دو چھکے لگائے۔ سرکار جس وقت آؤٹ ہوئے بنگلہ دیش کو آخری تین اووروں میں35 رن بنانے تھے اور ٹیم نے 19.3 اوور میں تین وکٹ کھو کر ہدف کو حاصل کرلیا۔
مشفق الرحیم نے اپنی 60 رنوں کی اننگ میں43 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے آٹھ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ مشفق کی ٹی۔20 میں یہ پانچویں نصف سنچری تھی۔ کپتان محمداللہ نے سات گیندوں پر ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے ناٹ آؤٹ 15 رن بنائے۔ بھارت کی طرف دیپک چہر، یجویندر چہل اور خلیل احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کئے۔
اس قبل بھارت نے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوور میں 148 رن بنائے اور بنگلہ دیش کے سامنے ایک 149 رنوں کا ہدف رکھا۔ بھارت کی جانب سے شیکھر دھون سب سے زیادہ 41 رن بنائے۔