سماجی خدمات کا دائرہ بڑھانے سے متعلق امیر جماعت اسلامی ہند کا نیک مشورہ 


ہماری دنیا بیورو


نئی دہلی: مذہب ،ذات اور نسل سے بالا تر ہو کر ہر ایک انسان سے شفقت اور محبت سے پیش آنا ہماری معاشرتی خدمت کا بنیادی خیال اور متحرک قوت ہونا چاہیے۔ جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے جماعت کے مرکزی دفتر میں منعقدقومی سماجی خدمت کے ورکشاپ کے افتتاحی خطاب میں یہ بات کہی۔ انسانیت کی خدمت اسلام کے بنیادی مقاصد میں سے ایک ہے۔ یہ اسلام کا عالم گیر مقصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسان اپنی زندگی کو انسانیت کے لیے وقف کر کے واقعتا وہ خالق کی خوش نودی کو یقینی بناتا ہے اور اسلام کے اصل جوہر کو ظاہر کرتا ہے۔ 


ایس آئی او کا شاندار پروگرام کہیں آپ محروم تو نہیں رہ گئے
امیر جماعت نے رضا کاروں کو میدان عمل میں اپنی کوششوں کو مزید فعال اور متنوع بنانے کی تاکید کی تاکہ قومی تعمیری کاموں میں اہم کردار ادا کیا جا سکے۔ انہوں نے رضا کار افراد کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شوسل سروس کے کاموں کو محض ضروری اشیاءامداد اور خیرات کی تقسیم تک محدود نہیں کرنا چاہیے بلکہ ،ہمیں درپیش چیلنجوں کا حل تلاش کرنا چاہیے اور سماج کے ضرورت مند طبقات کے لیے اپنی صلاحیتوں میں اضافے کے طریقہ کار کو یقینی بنانا چاہیے۔ یہ دو روزہ ورک شاپ جماعت اسلامی ہند کے شعبہ خدمت خلق کے زیر انتظام منعقد کیا گیا تھا۔ اس ورک شاپ میں جماعت اسلامی ہند کے ریاستی حلقہ کے ذمہ داروں اور مختلف سماجی تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اس ورک شاپ میں نائب امراءجماعت کے علاوہ جماعت کے دیگر ذمہ داروں نے بھی سماجی خدمات کے مختلف پہلوو ¿ں پر روشنی ڈالی۔