۔18نومبر تک اسکولوں میں چھٹی سے متعلق جھوٹی خبر وائرل ، منیش سسودیا نے کی تردید


ہماری دنیا بیورو
نئی دہلی: دہلی میں آلودگی کی سطح میں زبر دست اضافہ کے درمیان جہاں حکومت دہلی نے اسکولوں اور کالج کو 5نومبر تک بند رکھنے کا فرمان جاری کیاہے وہیں اتوار کو سوشل میڈیا پر ایک خبر وائرل ہوئی جس میں یہ بتایا گیا گیاہے کہ دہلی کے تمام اسکول اور کالج 8نومبر تک بند رہیں گے ۔یہ خبر دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر تعلیم منیش سسودیا کے دستخط شدہ لیٹرکے ساتھ خوب وائر ل ہو رہی تھی ۔جس سے دہلی کے اسکولوں اور کالجوں سے وابستہ طلبہ اور اساتذہ میں تذبذب پیدا ہو گیا۔


وائرل لیٹر



اس خبر کے وائرل ہوتے ہیں نائب وزیر اعلیٰ نے اپنے ایک ٹوئٹ کے ذریعہ اس خبر کی تردید کی اور فوری طور پرٹوئٹ کرتے ہوئے لوگوں کو متنبہ کیا کہ یہ خبر کو فیک ہے۔انہوں نے دہلی کے لوگوں کو متنبہ کرتے ہوئے ٹوئٹ میں کہا کہ8 نومبر تک اسکول کالج بند ہونے سے متعلق سوشل میڈیا پرفیک لیٹر گردش کررہا ہے۔ ابھی تک 5 نومبر تک ہی اسکول بند رہیں گے۔ مزید کوئی بھی فیصلہ صرف پراپر چینل کے ذریعے ہی بتایا جائے گا۔آپ سب سے اپیل ہے کہ ایسے کسی فیک لیٹر اور خبر پر اعتماد نہ کریں۔
واضح رہے کہ دہلی حکومت نے دہلی میں بڑھتی آلودگی کے پیش نظر تمام اسکولوں کو ایک حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسکول اور کالج کو 5نومبر تک بند رکھیں۔ اس کے علاوہ دلی این سی آر میں بھی آلودگی کی سطح میں اضافہ کے تحت اسکولوں اورکالج کو پانچ نومبر تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔