اس بینر کو دیکھ کر کانگریسیوں کے پیر کے نیچے سے زمین کھسک جائے گی


ہماری دنیا بیورو
نئی دہلی:مدھیہ پردیش کے بھنڈ میں کانگریس کے سینئر لیڈر جیوتی رادتیہ سندھیا کا ایک پوسٹر بحث کا موضوع بن گیا ہے۔ اس پوسٹر میں سندھیا کی تصویر کے ساتھ وزیراعظم نریندرمودی، وزیر داخلہ امت شاہ کی بھی تصویر ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق یہ پوسٹر بی جے پی کے مقامی رہنما نے جیوتی رادتیہ سندھیا کے آرٹیکل 370 پر حمایت کرنے کے لئے لگایا ہے۔ یہ پوسٹر ایسے وقت میں آیا ہے جب جیوتی رادتیہ سندھیا کی ناراضگی خبریں بھی بحث کا موضوع ہیں۔ مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات کے وقت جیوتی رادتیہ سندھیا خود کو وزیراعلیٰ عہدے کا دعویدار مان رہے تھے، لیکن تجربہ کار کمل ناتھ نے تمام چیزیں اپنے حق میں کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بننے میں کامیابی پائی تھی۔ اس وقت سندھیا کے حامیوں نے عوامی طور پر اپنی ناراضگی بھی ظاہر کی تھی جس میں کچھ رکن اسمبلی بھی شامل تھے۔ وہیں وزیر اعلیٰ ہوتے ہوئے بھی کمل ناتھ نے کانگریس ریاستی صدر کی ذمہ داری ابھی نہیں چھوڑی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جیوتی رادتیہ سندھیا کی نظر اب ریاستی صدر کی کرسی پر ہے اور اس کو لے کر اندر ہی اندرکھینچ تان اور بیان بازی بھی ہو رہی ہے، اگرچہ وزیراعلیٰ کمل ناتھ نے سندھیا کے ساتھ کسی بھی طرح سے اختلافات کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ باقی ریاستوں کی پارٹیوں میںبھی ایسا ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی صدر کون ہوگا اس پر ہائی کمان کو جلدی فیصلہ کرنا چاہئے کیونکہ وہ دونوں ذمہ داریوں کے بوجھ کومحسوس کر رہے ہیں۔ غور طلب ہے کہ جیوتی رادتیہ سندھیا کو لوک سبھا انتخابات کے دوران مغربی اترپردیش کا انچارج بنایا گیا تھا اور وہ اس وقت پارٹی کے جنرل سکریٹری بھی تھے، لیکن کانگریس کی شرمناک شکست کے بعد انہوں نے جنرل سیکریٹری کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔


Popular posts
بابری مسجد ملکیت معاملہ:جانئے مسلم فریق نے’ مولڈنگ آف ریلیف ‘پرسپریم کورٹ سے کیا مطالبہ کیا
Image
سپریم کورٹ کے فیصلے کا کچھ حصہ ہمارے حق میں ہے، مسلمان بورڈ کی ہدایات کا انتظارکریں:مولانا ولی رحمانی
Image
पीएम मोदी ने कहा कि ये लॉकडाउन का समय जरूर है, हम अपने अपने घरों में जरूर हैं, लेकिन हम में से कोई अकेला नहीं है। 130 करोड़ देशवासियों की सामूहिक शक्ति हर व्यक्ति के साथ है। उन्होंने कहा कि हमारे यहां माना जाता है कि जनता जनार्दन, ईश्वर का ही रूप होती है। इसलिए जब देश इतनी बड़ी लड़ाई लड़ रहा हो, तो ऐसी लड़ाई में बार-बार जनता रूपी महाशक्ति का साक्षात्कार करते रहना चाहिए।
جامعہ سلفیہ بنارس میں بین الاقوامی سمینار،سعودی جامعات کے مہمانوں کواستقبالیہ
Image
مودی کے چہیتے افسر نے لی تھی رشوت ،پالیگراف ٹیسٹ میں تصدیق
Image