بلند شہر تشدد: انسپکٹر سبودھ کانت کے قتل کے ملزم کی لگائی گئی مورتی


ہماری دنیا بیورو
بلندشہر:اتر پردیش کے بلند شہر ضلع میں ہوئی مبینہ طور پر گﺅکشی کو لے کر تشدد کے 11 ماہ بعد ملزم سمت کی مورتی لگا دی گئی ہے۔ وہیں رشتہ داروں کا مطالبہ ہے کہ ان کے بیٹے کو گﺅرکشا شہید کا درجہ دیا جائے۔ بتا دیں کہ بلند شہر ضلع کی سیانا کوتوالی میں 3 دسمبر 2018 کو مبینہ گﺅکشی کو لے کر تشدد بھڑک اٹھا تھا۔ اس دوران سیانا تھانے انچارج انسپکٹر سبودھ کمار کو قتل کر دیا گیا تھا۔وہیں، اپنے دفاع میں پولیس اہلکار نے سمت نام کے نوجوان پر گولی چلادی، جسے اس معاملے میں ملزم بتایا گیا تھا۔
چنگراوٹھی میں لگائی گئی مورتی:اطلاع کے مطابق، سمت کی مورتی اس کے گھر والوں نے چنگراو ¿ٹھی میں اپنی زمین پر لگائی ہے۔اس میں سمتکو گﺅرکشا کے لئے شہید ہونا بتایا گیا ہے۔سمت کے والد کا الزام ہے کہ انسپکٹر سبودھ کی گولی سے ان کے بیٹے کی موت ہوئی تھی۔


رام رام کہہ کر نوجوان پر کردی گولیوں کی برسات،موقع پر ہی موت
سی بی آئی جانچ کا مطالبہ بھی دہرایا:سمت کے والد امرجیت سنگھ نے بتایا کہ وہ اس مسئلے کو لے کر یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے کئی بار ملاقات کر چکے ہیں۔ انہوں نے اپنے بیٹے کے بے گناہ ہونے کا دعویٰ بھی کیا، لیکن حکومت نے اسے شہید کا درجہ نہیں دیا۔ ایسے میں انہوں نے سمت کو گﺅرکشا شہید کا درجہ دے کر اس کی مورتی لگوائی ہے۔ امرجیت نے اعلان کیا کہ اگر اس معاملے کی سی بی آئی جانچ نہیں ہوتی ہے تو 3 دسمبر کو وہ تبدیلی مذہب کرکے خود کشی کر لیں گے۔


ابصار انصاری کا پیٹ پیٹ کر قتل،جانئے کس ریاست میں پیش آیا پھرماب لنچنگ کا واقعہ
پھول مالا سے ہوا تھا ملزم کا استقبال: غور طلب ہے کہ بلند شہر تشدد کا ایک اور ملزم کچھ وقت پہلے ضمانت پر جیل سے رہا ہوا تھا،اس دوران لوگوں نے پھول مالا پہناکر اس کا خیر مقدم کیا تھا۔بتا دیں کہ بلند شہر کے سیانا میں 3 دسمبر 2018 کو ہوئے تشدد میں انسپکٹر سبودھ کمار اور سمت کی موت ہوئی تھی۔اس معاملے میں 27 لوگوں کو نامزد کیاگیا تھا جبکہ 60 نامعلوم افراد پر کیس درج کیا گیا تھا۔