ہریانہ انتخابات: کانگریس نے دی مہا گٹھ بندھن کی دعوت،جے جے پی نے دہلی میں بلائی میٹنگ
چنڈی گڑھ، 24 اکتوبر (ہماری دنیا بیورو)۔
ہریانہ کے انتخابات کے نتائج میں کسی بھی سیاسی پارٹی کو مکمل اکثریت نہیں ملنے کے بعد ریاست کی سیاست میں اب سیاسی جوڑ توڑ کاکھیل شروع ہو گیا ہے۔ انتخابات کے نتائج کے فورا بعد ہی یہ کھیل شروع ہو چکا ہے۔ بی جے پی اور کانگریس نے جہاں جن نائک جنتا پارٹی اور آزاد اراکین اسمبلی پر ڈورے ڈالنے شروع کر دیے ہیں وہیں پردے کے پیچھے ہونے والا کھیل بھی اس کے ساتھ ہی شروع ہو گیا ہے۔
90 ممبران اسمبلی والی ہریانہ اسمبلی میں حکومت بنانے کے لئے 46 ممبران اسمبلی کی ضرورت ہے۔ ایسے میں حکومت بنانے کے لئے بی جے پی اور کانگریس دونوں کو ہی ممبران اسمبلی کی اکثریت جمع کرنا پڑے گی۔ اس کے لئے جوڑ توڑ شروع ہو گئی ہے۔ بی جے پی نے جہاں این ڈی اے کے سب سے سینئر لیڈر پنجاب کے سابق وزیر اعلی پرکاش سنگھ بادل پر زور دیا ہے کہ وہ دشینت چوٹالہ اور ابھے چوٹالہ کو بی جے پی کو حمایت دینے کے لئے قائل کریں وہیں کانگریس کی طرف سے اس معاملے میں پہل کرتے ہوئے سابق وزیر اعلی بھوپندر سنگھ ہڈا نے بی جے پی کو چھوڑکر تمام سیاسی جماعتوں کے ممبران اسمبلی کو اعلان کیا ہے کہ بی جے پی کو اقتدار میں آنے سے روکنے کے لئے تمام متحد ہوکر مہاگٹھ بندھن کے بینر تلے نئی حکومت کی تشکیل کریں۔
ہڈا نے آئی این ایل ڈی، جے جے پی، ایل ایس پی اور آزاد امیدوار ممبران اسمبلی کو متحد ہونے کا اعلان کیا ہے۔ اگرچہ جن نائک جنتا پارٹی کے لیڈر دشینت چوٹالہ نے کوئی بھی سیاسی فیصلہ لینے کے لئے جمعہ کو دہلی میں تمام ممبران اسمبلی کی میٹنگ بلا لی ہے۔ اس اجلاس میں کانگریس یا بی جے پی کو حمایت دینے کے سلسلے میں فیصلہ کیا جائے گا۔
اسی دوران آئی این ایل ڈی لیڈر اوراعلان باد سے رکن اسمبلی بنے چودھری ابھے سنگھ چوٹالہ نے ہڈا کے تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نڈین نیشنل لوک دل کبھی بھی کانگریس کو حمایت نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے سازش کے تحت انڈین نیشنل لوک دل کے سربراہ چودھری اوم پرکاش چوٹالہ اور اجے سنگھ چوٹالہ کو جیل کی سزا کروائی تھی۔ جس پارٹی نے اس قسم کی سازش کرتے ہوئے اس کے سینئر رہنماو ¿ں کو جھوٹے کیس میں پھنسا کر سزا دلوائی ہو، اس کو آئی این ایل ڈی اور اس کے کارکن کبھی بھی معاف نہیں کر سکتے۔
ہریانہ انتخابات: کانگریس نے دی مہا گٹھ بندھن کی دعوت،جے جے پی نے دہلی میں بلائی میٹنگ