گر آپ ’جیو ‘استعمال کررہے ہیں تو اپنی جیب ڈھیلی کیجئے ،اب نہیں کرسکیں گے فری میں کال


ہماری دنیا ڈیسک
نئی دہلی:جیو ریلائنس صارفین کے لئے آو ¿ٹ گوئنگ کال اب فری نہیں رہے گی۔ ٹیلی کام انڈسٹری میں کافی وقت سے انٹرکنکٹ یوزچارج کے سلسلے میں بحث چل رہی ہے۔ریلائنس جیو چاہتی ہے کہ'ٹی آر اے آئی'(ٹرائی) انٹرکنکٹ چارج کو زیرو کر دے، لیکن فی الحال ایسا نہیں ہوا اور اس لئے جیو نے یہ بڑا فیصلہ کیا ہے۔اب ریلائنس جیو صارفین کو نان جیو کالنگ کے لئے پیسے دینے ہوں گے۔ یہ 10 اکتوبر یعنی کل سے لاگو ہو رہا ہے۔
ریلائنس جیو نے اعلان کیا ہے کہ اب کسی دوسرے نیٹ ورک پر کالنگ کے لئے جیو یوزرس کو ہر منٹ کے 6 پیسے دینے ہوں گے۔ جیو سے جیو اور لینڈ لائن مفت رہے گا۔ تاہم اس کے علاوہ جیو نے یہ بھی کہا ہے کہ اتنے ویلیو کا ڈیٹا یوزرس کو مفت دیا جائے گا، ایک طرح سے یہ اس کی بھرپائی کیلئے ہوگا۔



جیو ریلائنس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دوسرے موبائل نیٹ ورک پر کالنگ کے لئے جیو صارفین کو اب ایڈیشنل آئی یو سی ٹاپ اپ کرانا ہوگا اور یہ کل یعنی 10 اکتوبر سے ہی لاگو ہوگا۔
جیو نے یہ بھی کہا ہے کہ جب تک ٹرمنےشن چارج TRAI زیرو نہیں کرتی ہے اس وقت تک کے لئے صارفین سے کالنگ کے پیسے لئے جائیں گے۔ فی الحال یہ تاریخ یکم جنوری 2020 تک ہے۔پوسٹ پیڈ صارفین کو بھی 6 پیسہ ہر سیکنڈ کے دینے ہوں گے، لیکن کمپنی پوسٹ پیڈ میں بھی اس کی تلافی کے لئے ڈیٹا لمٹ بڑھا دے گی۔ ایسا پہلی بار ہو رہا ہے کہ ریلائنس جیو سے کسی دوسرے نیٹ ورک پر بات کرنے کے لئے اضافی پیسے دینے ہوں گے۔ آپ کو بتا دیں 5 پیسے ہر سیکنڈ کے آپ کو ماہانہ پلان کے علاوہ دینے ہوں گے۔
غور طلب ہے کہ TRAI نے 2017 میں انٹرکنیکشن یوسےج چارج یعنی IUC کو 14 پیسے سے گھٹا کر 6 پیسے کر دیا تھا اور کہا گیا تھا اسے جنوری 2020 تک ہٹا لیا جائے گا،لیکن ابھی یہ معاملہ زیرالتوا میں ہے اور یہی وجہ ہے کہ ریلائنس جیو نے نان جیو نیٹ ورک پر کالنگ کے لئے پیسے لینے کا اعلان کیا ہے، کیونکہ کمپنی نے جتنے پیسے دوسری کمپنیوں کو دیے ہیں اس کی بھرپائی بھی کرنا ہے۔
ریلائنس جیو کے صارفین چار طرح کے ٹاپ اپ واو ¿چر میں سے سلیکٹ کر سکیں گے۔ 10 روپے میں 124 منٹ ملے گا اور کمپنی 1GB ڈیٹا مفت دے گی۔ 124 منٹ یعنی 10 روپے کا ٹاپ اپ کرا کر آپ دوسرے نیٹ ورک پر 124 منٹ تک بات کر سکیں گے۔ریلائنس جیو نے کہا ہے کہ جب تک ٹیلی کام رےگولیٹ اتھارٹی آف انڈیا یعنی TRAI زیرو ٹرمنےشن کی اقتصادیات کولاگو نہیں کرتی ہے اس وقت تک یہ پیسے لگیں گے۔دوسرا واو ¿چر 20 روپے کا ہے۔ اس کے تحت آپ کو 249 منٹ ملیں گے یعنی آپ اتنے منٹ تک نان جیو نمبر پر کال کر سکیں گے، اس کے ساتھ کمپنی 2GB ڈیٹا مفت دے گی۔تیسری واو ¿چر 50 روپے کا ہے، اتنے میں آپ غیر جیو نیٹ ورک پر 656 منٹ تک کالنگ کر سکیں گے، اس پلان کے تحت کمپنی آپ کو 5GB مفت ڈیٹا گی۔چوتھا واو ¿چر 100 روپے کا ہوگا۔ اس کے تحت 1362 منٹ تک کی کالنگ ملے گی جو نان جیو کے لئے ہو گی۔ اس پیک کے ساتھ کمپنی 10GB ڈیٹا مفت دے گی۔
اس معاملے پر ایئر ٹیل کا الگ رخ ہے۔ ریلائنس جیو کے اس اعلان کے فوراً بعد بھارتی ایئر ٹیل کا یہ بیان آیا ہے۔ایئر ٹیل نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ گزشتہ تین سال سے ٹیلی کام سیکٹر بحران میں ہے اور ہزاروں نوکریاں گئی ہیں۔ TRAI کے ذریعہ عائدکیا جانے والا IUC اب بھی اصل کال کمپلیشن ریٹ سے کم ہے۔


Popular posts
उन्होंने साथ ही देशवासियों से निवेदन करते हुए कहा कि मेरी एक और प्रार्थना है कि इस आयोजन के समय किसी को भी, कहीं पर भी इकट्ठा नहीं होना है। रास्तों में, गलियों या मोहल्लों में नहीं जाना है, अपने घर के दरवाजे, बालकनी से ही इसे करना है।
 جشن تکمیل حفظ قرآن:یہ بچے بنے حافظ قرآن، جان کر آپ کو بھی ہوگا فخر،والدین کو لوگ پیش کررہے مبارکباد
Image
دہشت گردوں کوفنڈنگ کرنے والی کمپنی سے بی جے پی نے لیا 10 کروڑ کا چندہ
Image
अमेरिकी दूतावास के प्रवक्ता ने इंडिया टुडे को बताया कि वो भारतीय स्वास्थ्य अधिकारियों के संपर्क में हैं. नई दिल्ली दूतावास के एक कर्मचारी के कोरोना वायरस की चपेट में आने की जानकारी है. हम भारतीय स्वास्थ्य अधिकारियों के साथ मिलकर इस कर्मचारी को उचित उपचार उपलब्ध कराने की कोशिश कर रहे हैं.
Image
आदेश में इस कार्रवाई का कारण नहीं बताया गया है लेकिन माना जा रहा है कि कोरोना वायरस के संक्रमण की आशंकाओं को खत्म करने के लिए यह कदम उठाया गया है। ऐसा ही आदेश गाजियाबाद और गौतमबुद्ध नगर के डीएम ने भी जारी किए हैं। राज्य सरकार ने सभी स्कूल और कॉलेज को बंद करने का निर्देश जारी किया गया था। उत्तर प्रदेश में इस वायरस से कुल 12 लोग संक्रमित पाए गए हैं। इसमें 11 भारतीय नागरिक हैं जबकि एक विदेशी शामिल व्यक्ति शामिल है। इनमें से ज्यादातर लोगों का इलाज दिल्ली के सफदरजंग अस्पताल में चल रहा है।