جامعہ سلفیہ بنارس میں بین الاقوامی سمینار،سعودی جامعات کے مہمانوں کواستقبالیہ


عطا بنارسی /  ہماری دنیا بیورو


وارانسی/ نئی دہلی۔ تاریخی شہر بنارس میں جماعت اہل حدیث کے مرکزی ادارہ جامعہ سلفیہ بنارس میں ' باہمی رواداری کے اسلامی اصول اور اس کے فروغ میں تعلیم کا کردار ' کے موضوع پر24اکتوبر (آج )کو انٹر نیشنل سمینار کا انعقاد ہو رہا ہے ۔سمینار سے قبل بیرون ممالک سے تشریف لائے متعدد جامعات کے ذمہ داران کے لئے آج استقبالیہ پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔


جانئے!مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی مجلس عاملہ کے اجلاس کون کون ہوا شریک اور کن مسائل پر ہوئی گفتگو


 


استقبالیہ تقریب کی صدارت مولانا شاہد جنید سلفی نے کی اور جامعہ سلفیہ کے ناظم اعلیٰ مولانا عبداللہ سعودنے استقبالیہ خطاب کیا۔اس موقع پر جامعہ سلفیہ کے شیخ الجامعہ مولانا محمد یونس سلفی نے جامعہ سلفیہ کامختصرتعارف پیش کیا۔اسکے بعد مہمان خصوصی ، جامعہ امام محمد بن سعود ، ریاض کے مدیر ڈاکٹر احمد بن سالم العامری نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے جامعہ سلفیہ کے اس سمینار میں شرکت کو اپنے لئے باعث فخر قرار دیا ۔انہوں نے اس موقع پر اپنی بے پناہ خوشی اور مسرت کا اظہار کیا۔اس سے قبل جامعہ سلفیہ کے سینئر استاذ مولانا اسعد اعظمی نے ہندوستان اور سعودی عرب کے درمیان علمی و ثقافتی تعلقات پر پر مغز خطاب کیا۔اخیر میں شکریہ کے کلمات تقریب کے صدر مولانا شاہد جنید نے پیش کئے۔



استقبالیہ تقریب میںمرکزی جمعیت اہل حدیث کے امیر مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی ، مولانا اسحاق مدنی، کولکاتہ،مولانا ابوالقاسم فاروقی،مولانا عبد الکبیر سلفی،مولانا یوسف سلفی،مولانا ابو صالح دل محمد سلفی وغیرہ خاص طور پر شریک رہے۔
واضح رہے کہ باہمی رواداری کے موضوع پر منعقد ہونے والے انٹر نیشنل کانفرنس میں سعودی جامعات کے اہم ذمہ دار پروفیسر احمد بن سالم العامری،وکیل الجامہ اسلامیہ ، مدینہ منورہ، پروفیسر فرید بن علی الغامدی ، وکیل الجامعہ ام القریٰ ، مکہ مکرمہ اور ڈاکٹر حسین بن شریف لعبدلی ایک ا علیٰ وفد کے ساتھ شرکت کر رہے ہیں۔ان کے علاوہ بنارس شہر کی متعددیونیور سٹیوں کے وائس چانسلر ، ذمہ دار افراد اور مختلف مذاہب کی اہم شخصیات بھی شرکت کررہی ہیں۔یہ پروگرام 24اکتوبر(آج) دس بجے صبح جامعہ سلفیہ کے سمینار ہال میں منعقد کیا جا رہا ہے ۔
ہندوستھان سماچار


Popular posts
بابری مسجد ملکیت معاملہ:جانئے مسلم فریق نے’ مولڈنگ آف ریلیف ‘پرسپریم کورٹ سے کیا مطالبہ کیا
Image
سپریم کورٹ کے فیصلے کا کچھ حصہ ہمارے حق میں ہے، مسلمان بورڈ کی ہدایات کا انتظارکریں:مولانا ولی رحمانی
Image
पीएम मोदी ने कहा कि ये लॉकडाउन का समय जरूर है, हम अपने अपने घरों में जरूर हैं, लेकिन हम में से कोई अकेला नहीं है। 130 करोड़ देशवासियों की सामूहिक शक्ति हर व्यक्ति के साथ है। उन्होंने कहा कि हमारे यहां माना जाता है कि जनता जनार्दन, ईश्वर का ही रूप होती है। इसलिए जब देश इतनी बड़ी लड़ाई लड़ रहा हो, तो ऐसी लड़ाई में बार-बार जनता रूपी महाशक्ति का साक्षात्कार करते रहना चाहिए।
مودی کے چہیتے افسر نے لی تھی رشوت ،پالیگراف ٹیسٹ میں تصدیق
Image